Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کے لئے صحافی برادری اور پریس کلب اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔سراج احمد، مقصود یوسفی

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست رہنما اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر محفوظ یار خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں کراچی پریس کلب کے نو منتخب صدر سراج احمد،

0Pala5635

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست رہنما اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر محفوظ یار خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں کراچی پریس کلب کے نو منتخب صدر سراج احمد، سیکرٹری مقصود یوسفی اور پریس کلب کی گورننگ باڈی کے اراکین سے ملاقات کی،کراچی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداروں سے ہونے والی ملاقات میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنما بشمول جمعیت علماء پاکستان او ر ملی یکجہتی کونسل پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، آل پاکستان سنی تحریک کے سربراہ مطلوب اعوان قادری، سیکرٹری شبیر حیدر، اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم ، سیکرٹری اطلاعات علی احمر سمیت کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی کے اراکین میں نعمت اللہ خان، عارف ہاشمی، شمس کریو، منہاج الرب، سعید سربازی ، جاوید چوہدری، لیاق ت علی سمیت دیگر اراکین موجود تھے۔0Pala5636

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم نے کراچی پریس کلب کے نو منتخب صدر سراج احمد اور سیکرٹری مقصود یوسفی سمیت تمام اراکین گورننگ باڈی کو مبارک باد پیش کی ،اس موقع پر وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کراچی پریس کلب کے صدر سراج احمد اور سیکرٹری مقصود یوسفی کاکہنا تھا کہ صحافی برادری نے ہمیشہ مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کی ہے اور فلسطین کی غاصب صیہونی شکنجہ سے آزادی تک صحافی برادری اپنا کردار ادا کرتی رہے گی اور فلسطین کاز کی حمایت جاری رکھے گی، ان کاکہنا تھا کہ پاکستان میں مسئلہ فلسطین کو زندہ اور اجاگر کرنے میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی جد وجہد اور انتھک محنت مثالی ہے جس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔وفد کی قیادت کرتے ہوئے رکن سندھ اسمبلی ڈاکٹر محفوظ یار خان ایڈوکیٹ نے کہاکہ مسئلہ فلسطین صرف مسلم امہ ہی نہیں بلکہ پوری عالم انسانیت کا اہم ترین اور بنیادی مسئلہ ہے جس کا حل ناگزیر ہے، مولانا باقر زیدی نے کہا کہ دنیا بھر میں پیدا کئے جانے والے تمام مسائل اور بحرانوں کی جڑ عالمی سامراج امریکہ، برطانیہ اور ان کی ناجائز اولاد اسرائیل ہیں، علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی کاکہنا تھا کہ انبیاء ؑ کی سرزمین فلسطین پر اسرائیل کا ناپاک وجود جلد صفحہ ہستی سے مٹنے والا ہے اور پوری دنیا فلسطین کی آزادی کا جلد مظاہرہ دیکھے گی، مطلوب اعوان قادری نے کہا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں اور کسی بھی موقع پر انہیں تنہا نہیں چھوڑیں گے، اسرار عباسی نے کہاکہ آج اگر مسلمان دنیا متحد ہو جائے اور اپنے ایجنڈے میں فلسطین کو سرفہرست رکھے تو یقیناًفلسطین صیہونی تسلط سے بازیاب ہو سکتا ہے۔اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم نے کراچی پریس کلب کے تمام نو منتخب عہدیداروں کا شکریہ ادا کیا اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے پاکستان میں فلسطین فاؤنڈیشن کے قیام کے اغراض و مقاصد سے بھی آگاہ کیا۔0Pala5637

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan