Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین کا مسئلہ انسانیت کی بقاء اور تحفظ کا مسئلہ ہے، وکلاء برادری فلسطین

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست کونسل کے رکن محفوظ یار خان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے

0Pala5489

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے اعلیٰ سطحی وفد نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست کونسل کے رکن محفوظ یار خان ایڈوکیٹ کی سربراہی میں کراچی بار ایسوسی ایشن کے

نو منتخب صدر نعیم قریشی ایڈوکیٹ ،جنرل سیکرٹری خالد نواز مروت،ممبر مینجنگ کمیٹی ذبیدہ شاہ اوردیگر اراکین سے کراچی بار روم میں ملاقات کی ، ملاقات میں فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرپرست کونسل کے اراکین میں مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، جمعیت علماء پاکستان کے رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم بھی شریک تھے ۔اس موقع پرڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر خان محمد کشمیری ایڈوکیٹ، ممبر سندھ بار کونسل غلام رسول سوہو ، نینشل ڈیموکریٹک لائیر فورم کے فاروق مہتاب سمیت وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی ۔فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے نو منتخب صدرنعیم قریشی اور اراکین کو مبارک باد پیش کی۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے ہونے والی ملاقات کے دوران کراچی بار ایسوسی ایشن کے صدر نعیم قریشی اور جنرل سیکرٹری خالد نواز خان مروت کاکہنا تھا کہ آج پورا عالم اسلام صیہونی سازشوں کے نشانے پر ہے تاہم ضرورت ہے کہ مسلم امہ مشترکہ جد وجہد کرے اور انسانیت کے سلگتے ہوئے مسئلہ فلسطین کے لئے جد وجہد کرے،ان کا کہنا تھا کہ آج صیہونی سازشوں کے نتیجہ میں پورا عالم اسلام بشمول فلسطین، لبنان، عراق، شام، لیبیا، یمن، کشمیر اور پاکستان دہشت گردی جیسے سنگین مسائل سے دوچار ہے اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل ابو مریم نے کراچی بار ایسوسی ایشن کے اراکین کو فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی مسئلہ فلسطین کے عنوان سے جاری جد وجہد سے اور اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے نعیم قیریشی ایڈوکیٹ کو فلسطین فاؤنڈیشن کی مرکزی سرپرست کونسل کی رکنیت قبول کرنے کی پیش کش کی ۔

 

 

 

0Pala5491

0Pala5490

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan