Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

مسئلہ فلسطین ایک عالمگیر انسانی مسئلہ ہے، فلسطین میں انسانی حقوق کی پائمالی پر دکھ ہے۔میئر کراچی وسیم اختر

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن کے سرپرست رہنما اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں میئر کراچی سے ملاقات کی، وفد میں فلسطین فاؤنڈیشن کے سرپرست

0Pala5704

کراچی – (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد نے فلسطین فاؤنڈیشن کے سرپرست رہنما اور متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی محفوظ یار خان ایڈوکیٹ کی قیادت میں میئر کراچی سے ملاقات کی، وفد میں فلسطین فاؤنڈیشن کے سرپرست

رہنماؤں میں جمعیت علمائے پاکستان وملی یکجہتی کونسل پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاضی احمد نورانی صدیقی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما مولانا باقر زیدی، پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرزادہ ازہر علی شاہ ہمدانی، ایمیٹی انٹر نیشنل کے جاوید میر، اشرف علی ، پاکستان میں مقیم فلسطینی طلباء کی تنظیم کے صدر قوصے امرو ، سماجی کارکن علی ایڈوکیٹ ، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابو مریم سمت سیکرٹری اطلاعات علی احمر اور جمعیت علماء پاکستان کے بشیر القادری و دیگر بھی شریک تھے۔

فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین ایک انسانی مسئلہ ہے اور اسکے لئے جد وجہد کرنا ایک عظیم فریضہ ہے، انہوں نے کہا کہ فلسطین میں اسرائیل کی جانب سے جاری مسلسل انسانی حقوق کی پائمالی افسوس ناک ہے اور سرزمین فلسطین پر غاصب اسرائیل کا قبضہ دراصل انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کی نفی اور توہین کے مترادف ہے، انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ فلسطین میں جاری ظلم و ستم کو روکنے کے لئے اسرائیل کے خلاف عملی اقدامات کئے جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ کراچی شہر فلسطین کے مظلوموں کے ساتھ ہیں اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور فلسطین کاز کے لئے بطور میئر اپنا تعاون جاری رکھوں گا۔

اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل صابر ابوم مریم نے میئر کراچی وسیم اختر کووفد کی جانب سے میئر کراچی کا عہدہ سنبھالنے پر مبارک باد دی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے قیام اور اغراض و مقاصد سے آگاہ کرتے ہوئے تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں کی طرف سے درخواست کی کہ شہر کراچی کی کسی ایک شارع کو ’’شارع قدس‘‘ قرار دے کر قبلہ اوّل اور مظلوم فلسطینیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کا عملی نمونہ کیا جائے تا کہ آنے والی نسلوں تک مسئلہ فلسطین زندہ رہے۔ اس پر میئر کراچیکا کہنا تھا کہ وہ اپنی کونسل کے اراکین سے مشورہ کے بعد اس کام کو انجام دیں گے۔

0Pala5705

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan