Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

قابض فوج کی فائرنگ سے الرام میں نوجوان زخمی، کشیدگی میں اضافہ

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قصبے الرام میں جمعرات کی شام نسلی پرستی پر مبنی علیحدگی کی دیوار کے قریب قابض اسرائیلی افواج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی نوجوان زخمی ہو گیا۔

فلسطینی ہلال احمر نے ایک مختصر بیان میں بتایا کہ رام اللہ میں ان کے طبی عملے نے الرام دیوار کے قریب دونوں پیروں میں لگی گولیوں کے ایک زخمی نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی جس کے بعد اسے مزید علاج کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

غاصب دشمن کی نسلی دیوار اور مقبوضہ علاقوں اور بیت المقدس کی طرف جانے والی فوجی چوکیوں کے گرد و نواح میں روزانہ کی بنیاد پر ایسے واقعات پیش آرہے ہیں جہاں اپنے رزق کی تلاش میں نکلنے والے فلسطینی محنت کشوں کو نشانہ بنانا معمول بن چکا ہے۔

فلسطین کے محنت کشوں کی جنرل یونین کے جاری کردہ اعداد و شمار اس ہولناک صورتحال کی عکاسی کرتے ہیں کہ نسل کشی کی اس حالیہ جنگ کے آغاز سے اب تک قابض اسرائیل کی فوج نے 44 سے زائد فلسطینی محنت کشوں کو گولیوں کا نشانہ بنا کر شہید کر دیا ہے جبکہ 34 ہزار سے زائد دیگر افراد کو ان کے کام کی جگہوں سے یا کام کی تلاش کے دوران گرفتار کر کے قابض صہیونی عقوبت خانے میں ڈال دیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan