Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

فلوٹیلا پر کارروائی کے بعد انسانی حقوق کی تنظیموں کا ردعمل

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اردن، سپین، پاکستان، برازیل، بنگلہ دیش، ترکیہ، جنوبی افریقہ، کولمبیا، لیبیا، مالدیپ اور ملائیشیا کے وزراء خارجہ نے غزہ کی پٹی کی جانب بڑھنے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر قابض اسرائیل کے بزدلانہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ایک مشترکہ بیان میں ان وزراء نے اس بات پر زور دیا کہ بین الاقوامی سمندر میں امدادی جہازوں کو نشانہ بنانا اور انسانی ہمدردی کی بنیاد پر کام کرنے والے کارکنوں کو حراست میں لینا بین الاقوامی قوانین اور انسانی حقوق کے عالمی ضابطوں کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔

انہوں نے غیر مسلح سویلین کارکنوں کی سلامتی کے حوالے سے اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے غاصب صہیونی حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ ان کی فوری رہائی کو یقینی بنانے کے لیے فی الفور اقدامات کریں۔

بیان میں عالمی برادری پر زور دیا گیا کہ وہ نہتے شہریوں کے تحفظ، بین الاقوامی قوانین کی پاسداری اور ان خلاف ورزیوں کے ذمہ داروں کے احتساب کو یقینی بنانے کے لیے اپنی قانونی اور اخلاقی ذمہ داریاں پوری کرے۔

یہ عالمی ردعمل ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب غزہ کی پٹی میں امدادی سامان کی بحفاظت ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے بین الاقوامی سطح پر مطالبات میں تیزی آگئی ہے اور وہاں انسانی صورتحال کی سنگین ابتری کے حوالے سے مسلسل انتباہات جاری کیے جا رہے ہیں۔

گلوبل صمود فلوٹیلا ایک شہری اقدام ہے جس کا آغاز سنہ 2025ء میں متعدد ممالک کی سول سوسائٹی کی تنظیموں، سماجی کارکنوں اور رضا کاروں کی شرکت سے ہوا تھا، جس کا واحد مقصد غزہ کی پٹی پر مسلط ظالمانہ معاشی ناکہ بندی کو توڑنا اور وہاں کے سسکتے ہوئے انسانوں تک امداد پہنچانا ہے۔

اس فلوٹیلا کے جہاز 12 اپریل سنہ 2026ء کو سپین کے شہر بارسلونا سے روانہ ہوئے تھے اور 23 اپریل سنہ 2026ء کو صقلیہ پہنچے، جہاں بعد ازاں اٹلی کے شہروں سیراکوزا اور اوگوستا سے مزید جہاز اور کارکن ان کے ساتھ شامل ہوئے۔

یہ کوشش ستمبر سنہ 2025ء کے تجربے کے بعد دوسرے مرحلے کے طور پر کی جا رہی ہے، گذشتہ مہم کا اختتام اکتوبر سنہ 2025ء میں اس وقت ہوا تھا جب قابض اسرائیل نے بین الاقوامی پانیوں میں سفر کرتے ہوئے جہازوں کا راستہ روکا اور سینکڑوں کارکنوں کو گرفتار کرنے کے بعد انہیں جبری طور پر بے دخل کر دیا تھا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan