Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

غزہ میں اسرائیلی فائرنگ سے 4 فلسطینی شہید، خان یونس سے مزید جسدِ خاکی برآمد

غزہ – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) قابض اسرائیل کی فوج نے غزہ کی پٹی میں مسلسل 203 ویں روز بھی اس سیز فائر یا جنگ بندی کے معاہدے کی خلاف ورزی جاری رکھی ہے جو عرب ممالک اور امریکہ کی ثالثی میں 11 اکتوبر سنہ 2025ء کو غزہ پر دو سالہ ہولناک جنگ کے بعد نافذ العمل ہوا تھا۔

وسطی غزہ کی پٹی میں شارع صلاح الدین پر قابض اسرائیل کی وحشیانہ کارروائی میں 3 فلسطینی شہید اور ایک شدید زخمی ہو گیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ غزہ شہر کے جنوب میں واقع کویت چوک کے قریب قابض اسرائیل نے ایک ریڑھی پر سوار شہریوں کے گروہ کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں 3 شہداء اور ایک شدید زخمی کو ریڈ کراس (جمعیت ہلال احمر) کے زیر انتظام السرايا فیلڈ ہسپتال منتقل کیا گیا۔

آج صبح ایک اور شہری قابض اسرائیل کی فائرنگ سے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، جبکہ خان یونس سے ایک اور شہید کا جسدِ خاکی برآمد ہوا ہے، جو قابض اسرائیل کی جانب سے سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزیوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق 35 سالہ شہری حنون اسماعیل حنون بربخ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گیا، وہ جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس شہر کے مشرقی علاقے شیخ ناصر میں ہونے والی اسرائیلی بمباری میں زخمی ہوا تھا۔

علاوہ ازیں جنوبی خان یونس کے علاقے ہابی سٹی کے قرب و جوار سے 27 سالہ شہید عبد ربہ یوسف ابو مسامح کا جسدِ خاکی بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

وسطی غزہ میں دیر البلح شہر کے شہداء الاقصى ہسپتال کے قریب ایک ڈرون طیارے نے نہتے شہریوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 فلسطینی زخمی ہو گئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ہمارے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ جمعرات کے روز جنوبی غزہ کی پٹی میں رفح کے ساحل پر قابض اسرائیل کی جنگی کشتیوں نے فائرنگ کر کے ایک ماہی گیر کو زخمی کر دیا۔

اس کے ساتھ ہی قابض اسرائیل کے ٹینکوں نے غزہ کی پٹی کے مشرقی علاقوں پر گولہ باری کی، جبکہ غزہ کے مختلف حصوں میں اسرائیلی ڈرون طیاروں کی نچلی پروازوں کا سلسلہ بھی شدت کے ساتھ جاری رہا۔

قابض اسرائیلی افواج غزہ کی پٹی میں فضائی اور توپ خانے کی بمباری کے ذریعے سیز فائر کے معاہدے کو مسلسل پامال کر رہی ہیں، جس کے نتیجے میں شہداء اور زخمیوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

غزہ میں وزارت صحت کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے بعد سے اب تک شہداء کی تعداد 823 تک پہنچ چکی ہے، جبکہ زخمیوں کی تعداد 2,308 ہو گئی ہے، اور اب تک ملبے سے 763 شہداء کے اجسادِ خاکی نکالے جا چکے ہیں۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء سے جاری اس منظم نسل کشی اور صیہونی سفاکیت کے نتیجے میں شہداء کی کل تعداد 72,599 اور زخمیوں کی تعداد 172,411 تک جا پہنچی ہے، جبکہ بڑی تعداد میں شہداء اب بھی ملبے تلے اور سڑکوں پر پڑے ہیں جن تک ایمبولینس اور شہری دفاع کا عملہ دشمن کی رکاوٹوں کے باعث تاحال پہنچنے سے قاصر ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan