Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

فلوٹیلا حملے کی تحقیقات پر ہند رجب فاؤنڈیشن کا مثبت ردعمل

پولینڈ- (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) ہند رجب فاؤنڈیشن نے پولینڈ کے پراسیکیوٹر جنرل کی جانب سے اس فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے جس میں گذشتہ برس گلوبل صمود فلوٹیلا پر قابض اسرائیل کی جانب سے کیے گئے حملے کی تحقیقات شروع کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

فاؤنڈیشن نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اکتوبر سنہ 2025ء میں انسانی ہمدردی کے لیے روانہ ہونے والے اس قافلے پر حملے کی تحقیقات کے حوالے سے پولش پراسیکیوٹرز کا فیصلہ نہتے سویلین امدادی مشنوں کو نشانہ بنانے والے حملوں کے محاسبے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ فاؤنڈیشن نے متاثرہ فریقین اور متعلقہ اداروں کے تعاون سے امداد لے جانے والے 42 بحری جہازوں کو غیر قانونی طور پر روکنے سے متعلق اضافی شواہد پیش کیے ہیں، جن میں سے 15 جہازوں پر پولینڈ کا پرچم لہرا رہا تھا، اس کارروائی کے دوران 462 افراد کو گرفتار کیا گیا تھا جن میں 4 پولش شہری بھی شامل تھے۔

ان شواہد میں روم سٹیٹیوٹ کے تحت جو پولش قانون کا حصہ ہے، بحری قزاقی، دہشت گردی اور ممنوعہ جنگی حربوں کے استعمال کے الزامات شامل کیے گئے ہیں۔

فاؤنڈیشن نے یہ بھی واضح کیا کہ اس نے کمانڈ چین کا ایک مفصل تجزیہ تیار کیا ہے جس میں اس آپریشن میں ملوث مشتبہ افراد کے کردار اور ذمہ داریوں کا تعین کیا گیا ہے، یہ تجزیہ پولش حکام کو پیش کر دیا گیا ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ تحقیقات میں نہ صرف مبینہ جرائم بلکہ ان کی منصوبہ بندی کرنے والے، سہولت کار اور شریک تمام افراد کو شامل کیا جائے۔

بیان کے مطابق پولینڈ میں یہ قانونی پیش رفت دیگر یورپی ممالک میں جاری ایسی ہی کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد غزہ کی پٹی کی طرف جانے والے انسانی ہمدردی کے قافلوں کو نشانہ بنائے جانے کے معاملات میں سزا سے بچنے کے کلچر کو ختم کرنا ہے۔

بیان میں انسانی حقوق کی کارکن نینا بتاک کا قول نقل کیا گیا ہے کہ یہ شکایت محض اغوا یا حراست کے ایک واقعے سے متعلق نہیں ہے، بلکہ یہ قابض اسرائیل کی جانب سے حاصل اس استثنیٰ کو ایک چیلنج ہے جو اس وقت تک بڑھتا رہے گا جب تک دنیا خاموش تماشائی بنی رہے گی یا صرف جزوی اقدامات پر اکتفا کرے گی۔

دوسری جانب فاؤنڈیشن کے لیگل کیسز یونٹ کی سربراہ ناتاشا براک نے پولش حکام کے اس اقدام کی تعریف کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف ارتکاب کیے گئے بین الاقوامی جرائم کے ذمہ داروں کے محاسبے کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

واضح رہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا جو غزہ کی پٹی پر مسلط محاصرہ توڑنے اور انسانی امداد پہنچانے کے لیے روانہ ہوا تھا، یکم اکتوبر سنہ 2025ء کی شام غزہ کے ساحلوں کے قریب پہنچا تھا۔

اس موقع پر قابض اسرائیلی فوج نے اس پر حملہ کر کے 42 بحری جہازوں پر قبضہ کر لیا تھا اور اس پر سوار سینکڑوں بین الاقوامی کارکنوں کو گرفتار کر کے جنوب میں واقع نقب کے عقوبت خانے میں منتقل کر دیا تھا۔

یاد رہے کہ گلوبل صمود فلوٹیلا غزہ کی پٹی کے لیے انسانی امداد پہنچانے کی غرض سے کی جانے والی اب تک کی سب سے بڑی اجتماعی بحری مہم ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan