Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

بیت المقدس میں کشیدگی، اسرائیلی فائرنگ سے مزدور زخمی

مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں واقع قصبے الرام میں اتوار کی شام دیوارِ فاصل کے قریب ایک فلسطینی نوجوان قابض فوج کی گولیوں کا نشانہ بن کر زخمی ہو گیا۔

فلسطینی ہلال احمر نے ایک پریس بیان میں بتایا ہے کہ اس کے طبی عملے نے الرام کی دیوار کے قریب ایک نوجوان کے پیر میں لگنے والی گولی کے زخم کا ابتدائی علاج کیا جس کے بعد اسے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ الرام کی دیوار کے قریب اسی ایک دن کے اندر یہ اپنی نوعیت کا دوسرا واقعہ ہے، کیونکہ آج صبح سویرے بھی ایک فلسطینی مزدور اس وقت قابض فوج کی گولی لگنے سے زخمی ہوا تھا جب وہ مقبوضہ بیت المقدس میں اپنے کام کی جگہ پر پہنچنے کی کوشش کر رہا تھا۔

قابض اسرائیلی افواج مسلسل ان فلسطینی مزدوروں کا پیچھا کر رہی ہیں جو مقبوضہ بیت المقدس اور اندرونِ مقبوضہ فلسطین میں روزگار کے لیے جانے کی کوشش کرتے ہیں، جہاں انہیں دانستہ طور پر گولیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد مزدور شہید اور زخمی ہو چکے ہیں جبکہ سینکڑوں کو گرفتار اور حراست میں لیا گیا ہے۔

سات اکتوبر سنہ 2023ء سے جاری نسل کشی کی جنگ کے آغاز سے ہی قابض اسرائیل نے مغربی کنارے سے تعلق رکھنے والے ہزاروں فلسطینی مزدوروں کے اندرونِ مقبوضہ فلسطین میں داخلے پر سخت پابندیاں عائد کر رکھی ہیں، جس کی وجہ سے وہ اپنی روزی روٹی کی خاطر خطرناک راستے اختیار کرنے پر مجبور ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan