Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن کے وفد کی جے یو آئی و جماعت اسلامی قیادت سے ملاقات، خطے کی صورتحال زیر بحث

پشاور (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے پشاور میں ایک اہم ملاقات کی، جس میں مولانا سعد حسین اعوان (ضلعی ناظم جمعیت طلبہ عربیہ پشاور) اور صابر حسین اعوان (صوبائی جنرل سیکرٹری جماعت اسلامی خیبر پختونخوا وسطی اور سابق ایم این اے پشاور) سے ملاقات کی گئی۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ غزنفر علی اور سید قاسم علی بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران فلسطین، لبنان اور ایران کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ خطے میں جاری کشیدگی اور انسانی بحرانوں پر بھی گفتگو ہوئی۔

شرکاء نے اسرائیلی حملوں اور جارحیت کی شدید مذمت کی اور متاثرہ عوام کے ساتھ ہمدردی و یکجہتی کا اظہار کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan