Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پی ایل ایف نیوز

فلسطین فاؤنڈیشن وفد کی سابق گورنر سے ملاقات، ایران، فلسطین اور لبنان کی صورتحال زیر بحث

پشاور(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے پشاور میں ایک اہم ملاقات کی، جس میں سابق گورنر خیبر پختونخوا اور سابق سینیٹر اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما انجینئر اقبال ظفر جھگڑا سے ملاقات کی گئی۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ غزنفر علی اور سید اظہر علی شاہ بھی موجود تھے۔

ملاقات کے دوران ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی، اور فلسطین و لبنان کی موجودہ صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ خطے میں جاری سیاسی و انسانی بحرانوں کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی سرگرمیوں اور انسانی ہمدردی پر مبنی اقدامات پر بھی مختصر بریفنگ دی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan