پشاور(مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے پشاور میں ایک اہم ملاقات کی، جس میں جماعت اسلامی خیبر پختونخوا کے نائب صوبائی امیر مولانا ڈاکٹر ہدایت اللہ سے ملاقات کی گئی۔ اس موقع پر ایڈووکیٹ غزنفر علی اور سید قاسم علی بھی موجود تھے۔
ملاقات کے دوران فلسطین، لبنان اور ایران کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ خطے میں جاری انسانی بحران اور سیاسی صورتحال کے اثرات پر بھی تبادلہ خیال ہوا۔
شرکاء نے اسرائیلی حملوں اور جارحیت کی شدید مذمت کی اور متاثرہ عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے خطے میں انسانی صورتحال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی برادری سے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔
