اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے عسکری بازو عزالدین القسام بریگیڈ کے ایک مجاہد خصوصی مشق کے دوران جام شہادت نوش کر گئے۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح غزہ کی پٹی میں عزالدین القسام بریگیڈ خصوصی جہادی مشن کی مشق کر رہے تھے عزالدین القسام بریگیڈ کی جانب سے جاری کردہ بیان کی ایک کاپی مرکز اطلاعات کو وصول ہوئی جس کے مطابق بدھ کی صبح شہید ہونے والے 36 سالہ مجاہد کا نام یاسر صابر راضی تھا۔