قلقیلیہ (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر قلقیلیہ کے مشرق میں واقع گاؤں حجہ پر یہودی آبادکاروں کے حملے میں اتوار کی شام ایک فلسطینی نوجوان شہید جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے، جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 20 سالہ عمر طباسی آبادکاروں کی فائرنگ سے سر میں گولی لگنے کے باعث شدید زخمی ہوئے اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگئے۔ مسلح یہودی آبادکاروں نے حجہ گاؤں پر دھاوا بول کر مقامی رہائشیوں پر فائرنگ کی۔
وزارت صحت کے مطابق اسی حملے کے دوران گاؤں کے مزید چار افراد، جن میں ایک نوجوان بھی شامل ہے، گولیوں سے زخمی ہوئے، جبکہ ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق آبادکاروں نے گاؤں میں داخل ہوکر ایک مکان پر قبضہ کرنے کی کوشش کی، جس پر مقامی نوجوانوں نے مکان کے دفاع میں آبادکاروں کے خلاف مزاحمت کی اور جھڑپیں شروع ہوگئیں۔