Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

صیہونی رژیم کے خاتمے تک مقاومت کی حمایت جاری رکھیں گے، اسماعیل قاآنی

سپاه پاسداران انقلاب اسلامی کی قدس فورس کے سربراہ اور شہید قاسم سلیمانی کے جانشین میجر جنرل اسماعیل قاآنی نے مقاومتی گروہوں کے حوالے سے ایک پیغام میں کہا ہے کہ قدس، مغربی کنارے اور فلسطین بھر کے مجاہدین نے ثابت کیا ہے کہ صبحِ کامیابی نزدیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقاومتی کمانڈروں اور مجاہدین نے ثابت قدمی دکھائی اور اپنی طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ مقاومت کے اس اقدام نے دشمن کو ڈرا دیا جو کہ ان کی کامیابی کا سبب بنا۔ میجر جنرل اسماعیل قاآنی کہا کہ غزہ کے عوام اور مجاہدین نے محاصرے کے باوجود اپنی عزت، دفاع و جہاد کے لئے نئی پالیسی اختیار کی۔ انہوں نے مقاومتی محاذ کے ارکان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اے مشترکہ کمانڈ روم کے کمانڈرو آپ نے نئی تاریخ رقم کی ہے اور ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ آپ دشمن کے خواب کو چکنا چور اور اسے شکست دے سکتے ہیں۔

میجر جنرل اسماعیل قاآنی نے کہا کہ آپ باہمی تعاون اور اتحاد سے اپنی سابقہ فتوحات میں ایک نئی جیت کا اضافہ کر سکتے ہیں۔ یہ کامیابیاں ایک بڑی فتح کا پیش خیمہ ہیں۔ ایران ہمیشہ کی طرح فلسطینی عوام اور مقاومت کی حمایت جاری رکھے گا۔ ایران، مقبوضہ فلسطین سے صیہونی رژیم کے مکمل خاتمے کے لئے مقاومتی مرکز کو مزید مضبوط بنائے گا۔ انہوں نے اپنے پیغام کے آخر میں حزب الله لبنان اور تمام مقاومتی گروہوں کی صیہونی حکومت کے خلاف ثابت قدمی کو سراہا۔ واضح رہے کہ منگل کی صبح صیہونی جنگی طیاروں نے غزہ کی پٹی پر “تیر و کمان” کے نام سے جدید فوجی آپریشن کا آغاز کیا۔ ان حملوں میں اسرائیل نے جہاد اسلامی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ اسرائیلی جارحیت کے دوسرے دن فلسطینی مقاومت کے مشترکہ کمانڈ اینڈ کنٹرول روم نے “حروں کے انتقام” کے نام سے جوابی کارروائی شروع کی۔ گزشتہ شب مصر اور قطر کی ثالثی کے بعد صیہونی رژیم کے ساتھ جہاد اسلامی کے تصادم کا اختتام ہو گیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan