Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ پر مسلسل صیہونی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ فلسطین فاو نڈیشن پاکستان

عالمی برادری نہتے فلسطینیوں کی زندگیوں کا تحفظ یقنی بنانے میں کردار ادا کرے۔ ملک بھر میں پندرہ مئی یوم نکبہ فلسطینیوں کے حق واپسئ کے دن کے عنوان سے منایا جائے گا۔ فلسطین فائو نڈیشن پاکستان

کراچی (مرکز اطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن ) فلسطین فاونڈیشن پاکستان کے سرپرست اراکین بشمول جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، سابق اراکین سندھ اسمبلی ڈاکٹر محفوظ یار خان، میجر (ر) قمر عباس، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، جمعیت علماپاکستان کے صدر علامہ قاضی احمد نورانی، پاکستان پیپلز پارتی کے رہنما ارشد نقوی ایڈوکیٹ، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیرزادہ ازہر ہمدانی، پائیلر کے صدر کرامت علی، خاتون رہنما عرم بٹ، نسرین میمن، ہیومن رائٹس کونسل کے جمشید حسین، سماجی رہنما بشیر سدوزئی اور فلسطین فاو نڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ غزہ کے علاقہ میں مسلسل چار روز سے غاصب اسرائیل کی دہشت گردی جاری ہے۔ درجنوں خواتین اور معصوم بچے اسرائیلی جارحیت کے نتیجہ میں اپنی زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

رہنماوں کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے فلسطین پر ناجائز تسلط کو پچھتر سال ہو چکے ہیں اور مسلسل مظلوم فلسطینی عوام صیہونی مظالم کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن افسوس کی بات ہے کہ عالمی برادری صرف زبانی کلامی دعووں کے علاوہ فلسطین کے مظلوموں کو اسرائیل سے نجات دلوانے کے لئے عملی طور پر ناکام نظر آرہی ہے۔انہوںنے کہاکہ پاکستان کے عوام غزہ میں ہونے والی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور اپنے فلسطینی بھائیوں کی ہر ممکنہ مدد کرنے کے لئے تیار ہیں۔

سرپرست اراکین نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ غزہ میں مسسل اسرائیلی جارحیت کو رکوانے کے لئے مثبت کردار کیا جائے اور غزہ میں انسانی زندگیوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے۔ انہوںنے عرب اور مسلم دنیا کے حکمرانوں کی بے حسی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اگر عرب حکمران آپس میں متحد ہو جاتے تو فلسطین آذاد ہو چکا ہوتا ۔انہوںنےمزید کہا کہ پندرہ مئی فلسطینی تاریخ کا یوم نکبہ ہے جسے ملک بھر میں فلسطینیوں کے حق واپسی کی عالمی مہم کے عنوان سے منایا جائے گا اس عنوان سے اتوار چودہ مئی کو کراچی پریس کلب کے سامنے ایک تصویری نمائش کا اہتمام کیا جا رہاہے جبکہ دوپہر تین بجے پریس کلب چوک سے کراچی پریس کلب تک فلسطینیوں کے حق واپسی کی حمایت میں ایک احتجاجی ریلی بھی نکالی جائے گی جس میں ساسی ومذہبی قائدین سمیت سول سوسائٹی اور نوجوانوں کی بڑی تعداد شریک ہو گی۔
انہوںنے ملک کے حالات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ غیر ملکی طاقتیں بالخصوص امریکہ اور اسرائیل پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں تاہم ملک دشمن قوتوں کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لئے ہمیں ایک قوم بن کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہو گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan