Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

لاہور میں یوم نکبہ پر حق واپسی فلسطین مظاہرہ

لاہور(مرکز فلسطین فاونڈیشن ) فلسطین فاونڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر کی جانب سے یوم نکبہ کے موقع پر لاہور پریس کلب کے سامنے فلسطینی عوام کے حق واپسی کی عالمی مہم کے عنوان سے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔مظاہرہ کی قیادت فلسطین فاؤنڈیشن لاہور کے ترجمان عثمان محی الدین , حیدر خان، عظیم عباسی اور حسن نظامی سمیت دیگر نے کی۔ احتجاجی مظاہرے میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے خواتین و حضرات نے شرکت کی۔


شرکائے احتجاجی مطاہرے نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے جن پر فلسطینیوں کے حق واپسی کی عالمی مہم کے عنوان سے نعرے درج تھے جبکہ فلسطین پر غاصب صیہونی ریاست اسرائیل ک ناجائز قیام سے متعلق قائد اعظم محمد علی جناح کے فرامین کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے آویزاں تھے۔
احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ فلسطین فلسطینیوں کا وطن ہے اور فلسطین کی سرزمین پر قائم کی جانے والی صیہونی ریاست اسرائیل ایک ناجائز اور غاصب ریاست ہے۔ان کاکہنا تھا کہ سنہ1948میں پندرہ مئی کو لاکھوں فلسطینیوں کوبرطانوی استعمار کی سرپرستی میں ان کے گھروں سے جبری طور پر جلا وطن کیا گیا جو آج بھی تیسرئی نسل کے ساتھ فلسطین کے پڑوسی ممالک میں پناہ گزینوں کی زندگی گزار رہے ہیں اور اپنے وطن واپس جانے کا حق مانگ رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ عالمی برادری کو چاہئیے کہ انسانی حقوق کی فراہمی کے لئے فلسطینیوں کو حق واپسی فلسطین دیا جائے تا کہ وہ فلسطین کی قسمت کا فیصلہ خود کریں۔
مقررین کاکہنا تھا کہ اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جو گذشتہ پچھتر سالوں سے مسلسل فلسطینی عوام کو قتل کرر ہی ہے اور ظلم وبربرہت کی بد ترین داستیں رقم کر رہی ہیں جس پر پاکستان کے عوام خاموش نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اگر کطے کی عرب ریاستیں باہم متحد ہو جائیں تو چند گھنتوں میں فلسطین آزاد ہو سکتا ہے۔


مقررین نے غزہ پر جاری مسلسل صیہونی جارحیت کی شدید مذمت کی اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ غزہ میں انسانی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جائے اور غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کی درندگی اور بربریت کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیاجائے۔اس موقع پر مظاہرین نے امریکہ مردہ باد اور اسرائیل نامنظور کے نعرے لگائے اور امریکی و اسرائیلی جھنڈوں سمیت برطانوی پرچم بھی نذر آتش کیا۔
واضح رہے کہ پندرہ مئی سنہ 1948کو انبیاء علیہم السلام کی سرزمین مقدس فلسطین پر برطانوی اور امریکی سرپرستی میں غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کا ناجائز قیام عمل میں لایا گیا تھا جس کے بعد فلسطینی عوام نے ہمیشہ اس دن کو نکبہ منانے کا اعلان کیا یعنی تباہی اور بربادی کا بد ترین دن۔آج بھی دنیا بھر میں فلسطینی اس دن کو اپنے حق اور اپنے وطن کی خاطر مظاہرے کرتے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan