Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

عالمی خبریں

سویڈن کے دارالحکومت میں غزہ کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاج

اسٹاک ہوم – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) سویڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم میں سینکڑوں افراد نے غزہ کی پٹی پر جاری اسرائیلی حملوں، جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی اور انسانی امداد کی فراہمی پر عائد پابندیوں کے خلاف احتجاج کیا۔

مظاہرین سول سوسائٹی کی کئی تنظیموں کی دعوت پر ’اوڈین پلان‘ اسکوائر پر جمع ہوئے، جہاں انہوں نے فلسطینی پرچم اٹھا رکھے تھے اور اسرائیل مخالف نعرے لگائے۔

مظاہرے کے دوران شرکاء نے غزہ کا محاصرہ ختم کرنے اور بغیر کسی پابندی کے انسانی امداد داخل کرنے کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

’یورپی یہودی برائے منصفانہ امن‘ تنظیم کے سربراہ اور یہودی نژاد سویڈش کارکن درور فیلر نے کہا کہ شرکاء فلسطینیوں کے حقوق، انصاف اور مساوات کے دفاع کے لیے سڑکوں پر نکلے ہیں۔

فیلر نے ’انادولو‘ ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ وہ صرف لڑائی بندی کا نہیں بلکہ ایک ’منصفانہ امن‘ کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ”جو امن انصاف پر مبنی نہ ہو وہ حقیقی امن نہیں، بلکہ وہ ایک اور جنگ کی راہ ہموار کرتا ہے“۔ انہوں نے عالمی برادری پر الزام لگایا کہ وہ غزہ میں ہونے والی خلاف ورزیوں سے آنکھیں چرائے ہوئے ہے۔

انہوں نے نشاندہی کی کہ گزشتہ تین برسوں میں مغربی کنارے میں نسل کشی اور نسلی تطہیر، غزہ کی تباہی اور بچوں، شہریوں اور بزرگوں کے قتل عام کا مشاہدہ کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan