Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

خان یونس: تباہی کے ملبے سے ایک اور لاش برآمد، شناختی عمل مشکلات کا شکار

خان یونس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) غزہ کی پٹی میں شہری دفاع کے عملے نے پٹی کے علاقے خان يونس میں بلاک (ج) کے مقام سے ایک نامعلوم شہید کی باقیات برآمد کیں، جو قابض اسرائیل کی جارحیت کے شکار افراد کی تلاش کے لیے جاری کوششوں کا حصہ ہے۔

شہری دفاع نے ایک بیان میں بتایا کہ باقیات نکالنے کا یہ آپریشن فرانزک میڈیکل سائنس کے عملے کے تعاون سے انجام دیا گیا، جس کے بعد شہید کی شناخت کے لیے ضروری تکنیکی اقدامات اور ٹیسٹ مکمل کرنے کے لیے باقیات کو ناصر ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

غزہ میں فرانزک سائنس کے ترجمان محمود عاشور نے اس بات پر زور دیا کہ خصوصی آلات، جن میں ڈی این اے ٹیسٹنگ کے آلات سرِ فہرست ہیں، کی عدم دستیابی شہداء کی شناخت کے راستے میں ایک بڑی رکاوٹ بنی ہوئی ہے اور سیکڑوں خاندانوں کو اپنے پیاروں کے انجام کے بارے میں مسلسل انتظار اور پریشانی کی حالت میں رکھتی ہے۔

عاشور نے ایک پریس بیان میں واضح کیا کہ فرانزک سائنس کا عملہ متعلقہ حکام کے تعاون سے گزه پٹی کے مختلف علاقوں میں ملبے تلے اور اجتماعی قبروں سے شہداء کی لاشیں نکالنے، ان کی دستاویز بندی کرنے، انہیں منتقل کرنے اور ان کی عزت و تکریم کو برقرار رکھتے ہوئے دفنانے کے لیے چوبیس گھنٹے کام جاری رکھے ہوئے ہے۔

انہوں نے اشارہ کیا کہ برآمد ہونے والی اکثریت لاشیں گلنے سڑنے کے آخری مراحل میں پہنچ چکی ہیں، یا ڈھانچے اور ٹکڑوں کی شکل اختیار کر چکی ہیں، جو اس وقت دستیاب روایتی ذرائع سے ان کی شناخت کو انتہائی مشکل بنا دیتی ہے۔

عاشور نے بین الاقوامی اور انسانی حقوق کے اداروں سے پرزور مطالبہ کیا کہ وہ فرانزک سائنس کے عملے کو ضروری تکنیکی اور فنی تعاون فراہم کریں، جس میں ڈی این اے ٹیسٹنگ کے آلات کا داخلہ اور لاپتہ افراد کے لواحقین کے لیے ایک ڈیٹا بیس کا قیام شامل ہے، تاکہ جینیاتی مطابقت کا عمل انجام دیا جا سکے، نامعلوم لاشوں کی شناخت کی جا سکے اور ہزاروں خاندانوں کی تکالیف کا خاتمہ کیا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan