مقبوضہ بیت المقدس – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے سیاسی بیورو کے رکن اور مقبوضہ بیت المقدس کے امور کے دفتر کے سربراہ ہارون ناصر الدین نے اس بات پر زور دیا ہے کہ قابض صیہونی دشمن کی جارحیت جو مقبوضہ بیت المقدس کے قصبوں اور کیمپوں کو نشانہ بنا رہی ہے اور مسلسل دوسرے دن بھی قلندیا کیمپ پر جاری ہے، مقبوضہ بیت المقدس کے باسیوں کے ارادوں کو توڑنے اور ان کی زمین اور مقدس مقامات سے ان کی محبت کو کم کرنے میں ہرگز کامیاب نہیں ہوگی۔
ناصر الدین نے ایک اخباری بیان میں کہام کہ”مقبوضہ بیت المقدس شہر اور مغربی کنارے کے باقی علاقوں کو جو بڑے پیمانے پر گرفتاریوں، ذلت و توہین، تخریب کاری، مسمار کرنے، گھروں کو فوجی بیرکوں میں تبدیل کرنے، اور یہودی آباد کاروں کے غنڈہ گرد گروہوں کی طرف سے منظم دہشت گردی کا سامنا ہے، وہ قابض اسرائیل کے مجرمانہ فاشسٹ منصوبوں کا عملی نفاذ ہے جو الحاق اور ایک نئی یہودیانے کی حقیقت مسلط کرنے کے لیے ہیں”۔
اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کے رہنما نے اس بات پر زور دیا کہ قابض اسرائیل اور اس کے یہودی آباد کاروں کے بڑھتے ہوئے جرائم ہمارے عوام کو مزید ثابت قدمی، مقابلے اور مزاحمت کے راستے پر ڈٹے رہنے اور مقبوضہ بیت المقدس شہر اور مبارک مسجد الاقصی کے دفاع پر اصرار کرنے کے علاوہ کسی اور چیز کی طرف نہیں دھکیلیں گے۔
ناصر الدین نے ہمارے عوام کے تمام طبقات کو باہم متحد ہونے، قابض اسرائیل اور اس کے یہودی آباد کاروں کے حملوں کا مقابلہ کرنے، مقبوضہ بیت المقدس کے باسیوں کی بھرپور حمایت کرنے اور بڑھتے ہوئے صیہونی حملے کے سامنے ان کے استقامت اور ثبات کو تقویت دینے کی پرزور دعوت دی۔
قابض اسرائیل کی فورسز مسلسل دوسرے دن بھی شہر کے شمال میں واقع قلندیا کیمپ اور كفر عقب قصبے پر وسیع چھاپہ مار مہم کے دوران اپنی عسکری جارحیت جاری رکھے ہوئے ہیں، اور کیمپ میں نئی عسکری کمک بھی روانہ کی ہے۔
