مغربی کنارے میں عباس ملیشیا نے اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) کے کارکنوں کے خلاف وسیع پیمانے پر کارروائی کی اور مختلف شہروں میں گیارہ کارکنوں کو اغوا کرلیا – یہ گرفتاریاں نابلس ، رام اللہ ، الخلیل ،سلفیت اور طولکرم سے کی گئیں- رام اللہ سے دو،الخلیل سے پانچ، طولکرم سے تین اور نابلس سے دواور سلفیت سے ایک کارکن کو گرفتار کیا- گرفتار افراد میں اسکول ٹیچرز اور بلدیہ کے ارکان بھی شامل ہیں-