Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصر ی حکومت کا فلسطینی طلبہ کے لئے رفح سرحد کھولنے کا فیصلہ

rafah-bordar مصری حکومت نے غزہ میں پھنسے ہوئے فلسطینی طلبہ کی خاطر 48 گھنٹے کے لئے رفح سرحد کھولنے کا فیصلہ کیا ہے- فلسطینی قومی اتحاد و مصالحتی کمیٹی نے رفح سرحد کھولے جانے کے مصری فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے- کمیٹی کی طرف سے جاری بیان میں کہاگیاہے کہ مصری حکومت کا فیصلہ مصالحتی کمیٹی کی ان تھک کوششوں کانتیجہ ہے – کمیٹی گزشتہ چند ہفتوں سے مصری حکام سے مسلسل رابطے میں تھی اور انہیں طلبہ کی مشکلات کے حوالے سے آگاہ کر رہی تھی – مصری حکومت کو بتایا گیا کہ کس طرح طلبہ غزہ سے باہر اپنی تعلیم جاری رکھنے کے لئے بے چین ہیں اور سرحد کھلنے کے منتظر ہیں- رفح سرحد بند ہونے کی وجہ سے طلبہ کی تعلیم کا سخت نقصان ہو رہا تھا-

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan