Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مغربی کنارے میں لڑکیوں کا مقابلۂ حسن منعقد کرنے پر فلسطینی اتھارٹی پر شدید تنقید

sheikh-hamed-al-beitawi فلسطینی اسکالروں کی تنظیم کے سربراہ اور رکن پارلیمان شیخ حامد البیتاوی نے مغربی کنارے میں فلسطینی لڑکیوں کا مقابلۂ حسن منعقد کرنے پر فلسطینی اتھارٹی کی مذمت کی ہے۔ مرکز اطلاعات فلسطین کو ایک بیان دیتے ہوئے شیخ بیتاوی نے کہا کہ اس طرح کے مقابلوں کا انعقاد اسلامی اقدار اور اخلاقیات کے منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نیکی پھیلانے کا حکم دیتا ہے لیکن فلسطینی اتھارٹی نے غیرمسلموں کی اندھی تقلید کرتے ہوئے لڑکیوں کا مقابلہ حسن منعقد کیا ہے اور اس کا یہ اقدام قرآن وسنت کی تعلیمات کے بھی منافی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مغربی کنارے میں یہودی بستیوں کی تعمیر کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں،مقبوضہ بیت المقدس کو یہودیانے کی کوششوں اور غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینیوں کے مصائب کے ہوتے ہوئے ”مس فلسطین”کا انتخاب اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ منتظمین کے نزدیک فلسطینیوں کو درپیش گوناگوں مسائل کی کوئی اہمیت نہیں ہے۔ فلسطینی عالم دین نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جن لوگوں کے اپنے ہزاروں افراد اسرائیلی جیلوں میں قید ہیں اور جو آزادی کے لئے جدوجہد کررہے ہیں،ان کے لئے یہ ہرگز بھی مناسب نہیں کہ وہ اس طرح کی غیر اخلاقی سرگرمیوں کو فروغ دینے والے پروگرام منعقد کریں۔انہوں نے فلسطینی عوام اور خاص طور پر والدین پر زوردیا کہ وہ اس طر ح کے مقابلوں کو مسترد کردیں اور اپنی بیٹیوں کو ان میں حصہ لینے سے باز رکھیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan