Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

امدادی بحری بیڑہ 27 مئی کو غزہ پہنچے گا

palestine_foundation_pakistan_dr-jamal-al-khudari-the-head-of-the-popular-anti-siege-committee2

فلسطینی قومی کمیٹی برائے “انسداد معاشی ناکہ بندی غزہ” کے چیئرمین اور مجلس قانون ساز کے رکن جمال الخضری نے کہا کہ عالمی امدادی بحری بیڑہ” آزادی” اپنی تاریخ مقررہ پر رواں ماہ کی 27 تاریخ کوغزہ کے ساحل پر پہنچے گا۔

اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں جمال الخضری نے کہا کہ اکیس مئی کو ترکی کے تین بحری جہاز استنبول سے انطالیہ کی طرف روانہ ہوں گے، جہاں24 مئی کو یونان کے پانچ اور انطالیہ کے تین بحری جہاز قافلے میں شامل ہوں گےجہاں وہ قبرص کی بندرگاہ”لارنکا” میں آئرلینڈ کے امدادی قافلے”راچیل کوری” میں شامل ہو جائیں گے۔

جمال الخضری نے کہا کہ آئرلینڈ سے امدادی قافلہ”آزادی” 26 مئی کو سمندر کے راستے غزہ کے لیے روانہ ہو گا۔ فافلے میں شامل جہازوں پر فلسطینی اور غزہ سے اظہار یکجہتی کرنے والے ممالک کے پرچم آویزاں کیے جائیں گے۔ یہ امدادی قافلہ ستائیس مئی کو غزہ کے ساحل پر پہنچے گا جہاں غیر ملکی مہمانوں کے استقبال کی تیاریاں مکمل کی جا چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امدادی قافلے کا شاندار استقبال کیا جائے گا، تاہم انہوں نے اسرائیل کی جانب سے امدادی قافلے کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کیے جانے کے امکان پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan