Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

عباس ملیشیا نے حماس کے 17 اراکین گرفتار کر لیے

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-pro-israel31

مغربی کنارے میں متنازعہ صدر محمود عباس کے زیر کمانڈ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اسلامی تحریک مزاحمت-حماس- کے اراکین کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

تازہ کارروائیوں میں مغربی کنارے کے شہروں نابلس، قلقیلیہ، بیت لحم اور سلفیٹ سے حماس کے سترہ اراکین کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔

نابلس کے مشرقی علاقے “البن” میں عباس ملیشیا نے حماس کے اراکین کے خلاف سرچ آپریشن کیا۔ گھر گھر تلاشی کے دوران دو ہفتے قبل یہودیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والی مسجد کے امام شیخ عبدالناصر النوبانی، فراس نوبانی، مومن احمد عویس، محمد احمد رشید الفتاوی،عبدالکریم الفتاوی، محمود موسیٰ عویس، رائق موسیٰ عویس، ابو محمد عویس، عمر محمد عویس، امجد منصور عویس اور عمر عویس گو حراست میں لے کر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا۔

نابلس ہی میں عباس ملیشیا نے حال ہی میں جیل سے رہائی پانے والے حماس کے راہنما یعقوب استیتیہ کو ان کے گھر گرفتار کیا ، جبکہ نابلس یونیورسٹی کے ایک طالب کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔

قلقیلیہ میں وادی داؤد کے مقام پرعباس ملیشیا کی کارروائی میں لوئی فریج کو گرفتار کیا گیا۔ فریج پہلے بھی عباس ملیشیا کی جیلوں میں قید کاٹ چکے ہیں۔ دوران حراست فریج کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا گیا، وہ نظر کی کمزوری کے علاوہ کئی دیگرامراض کا بھی شکار ہیں۔

ذرائع کے مطابق بیت لحم سے اسامہ ابو جادو جبکہ قلقیلیہ سے مہند سعید اور احمد دغرہ کو گرفتار کر کے تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan