Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

نائب وزیر اعظم فلسطین اور “فتح” کے عزام الاحمد کے درمیان ملاقاتیں

palestine_foundation_pakistan_palestinian2

اسماعیل ھنیہ کی سربراہی میں فلسطین کی آئینی حکومت کے نائب وزیر اعظم ڈاکٹر ناصرالدین الشاعر اور ’’فتح‘‘ پارلیمانی بلاک کے سربراہ عزام الاحمد نے فلسطینی تنظیموں میں مصالحت کی کوششیں تیز کرنے کے لیے مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ایک ملاقات کی ہے۔

یاد رہے کہ حالیہ چند دنوں میں حماس اور فتح کے درمیان تجدید تعلقات سے متعلق بیانات دیکھنے آئے تھے جن کی روشنی میں دونوں رہ نماوں کی ملاقات عمل میں آئی۔

اسلامی تحریک مزاحمت ۔ حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے فلسطینی مصالحت کے سلسلے میں نئی تجاویز کی جانب اشارہ کیا۔ اس بات کی تصدیق عزام الاحمد نے یہ کہتے ہوئے کی کہ مصالحت کے عمل کو بڑھاوا دینے کے لئے چند آزاد شخصیات نے حماس کی قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

عزام الاحمد نے واضح کیا کہ فلسطینی مصالحت کے لیے آزاد شخصیات کوشاں ہیں تاہم ان کوششوں کے بارے میں کسی رائے کا اظہار کرنے سے پہلے ہمیں کچھ دن انتظار کرنا ہو گا۔ اس موقع پر انہوں نے فلسطین کے بزنس مین منیب المصری اور عبداللہ حورانی کی کوششوں کا بھی تذکرہ کیا اور کہا ’’ ہمارے کچھ بھائی اس ضمن میں جد وجہد کر رہے ہیں یہ لوگ مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی کے درمیان مسلسل سفر کر رہے ہیں بہت سی تجاویز بھی سامنے آ چکی ہیں، لیکن یہ کوششیں ابھی ابتدائی مراحل میں ہیں، اس جدوجہد کے نتائج کے لیے ہمیں کچھ روز انتظار کرنا ہو گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan