Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے فلسطینی اراکین قانون ساز کونسل کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سفر سے روک دیا

palestine_foundation_pakistan_haj

قابض اسرائیلی حکام نے مغربی کنارے میں فلسطینی مجلس قانون ساز کے دو اراکین محمد اسماعیل طل اور محمد مطلق ابو جحیشہ کو سعودی عرب فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سفر سے روک دیا ہے. مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق دونوں فلسطینی مجلس قانون ساز کے ممبران ہفتے کے روز غرب اردن میں اردن اور فلسطین کے درمیان رابطہ کے واحد ذریعے” شاہ حسین “پُل پر پر پہنچے جہاں صہیونی سیکیورٹی حکام نے انہیں روک لیا. رکن قانون ساز کونسل محمد اسماعیل طل نے مرکز اطلاعات فلسطین سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ وہ اپنی اہلیہ کے ہمراہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جانا چاہتے تھے کہ شاہ حسین پل پر اسرائیلی بارڈر فورسز نے انہیں روک کر ان کا پاسپورٹ قبضے میں لے لیا. انہیں کچھ دیر حراست میں رکھنے کے بعد ان کا پاسپورٹ واپس کر دیا تاہم یہ کہہ کرآ گے جانے سے روک دیا کہ انہیں بیرون ملک سفر کی اجازت نہیں. دوسری جانب فلسطینی رکن قانون ساز کونسل ابو جحیشہ نے بھی اسرائیلی حکام کی طرف سے سعودی عرب سفر سے روکے جانے کی تصدیق کی ہے. ان کا کہنا ہے کہ صیہونی حکام نے ان کا پاسپورٹ ضبط کر لیا تھا تاہم انہیں اس کے اسباب نہیں بتائے گئے.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan