Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مصر نے لیبیا کے ’’امدادی قافلے‘‘ کو راہ گذر فراہم کرنے انکار کر دیا

palestine_foundation_pakistan_hope-european-aid-convoy-to-the-gaza-strip1

ذرائع کے مطابق مصری حکام نے خشکی کے رستے مصر آنے والے امدادی قافلے ’’امید کا راستہ‘‘ کو غزہ جانے کے لیے راہگذر فراہم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔ یہ قافلہ لیبیا کی بندرگاہ بنی غازی سے مصری بندرگاہ العریش آنے کے لیے تیار ہے۔ ذرائع کے مطابق قافلہ آٹھ روز سے اپنا سفر شروع کرنے کے لیے لیبیا کے ساحل پر انتظار کر رہا ہے۔ قافلہ مصر سے گزرنے کی اجازت نہ ہونے کے سبب طبرق نامی علاقے میں موجود ہے۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ لیبین ائیر ویز کی جانب سے کرایوں میں 50 فیصد خصوصی رعایت کی وجہ سے دنیا بھر سے سیکڑوں رضا کار قافلے میں شرکت کے لیے لیبیا پہنچ رہے ہیں۔ اور قافلے میں شامل امن کارکنوں کی تعداد آہستہ آہستہ بڑھتی جا رہی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan