Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

فلسطینی سیکیورٹی حکام نے فتح کو مصالحت میں سیکیورٹی معاملات چھیڑنے سے روک دیا

palestine_foundation_pakistan_abbas-militia-israel-coordination

مرکز اطلاعات فلسطین کو فلسطینی صدر محمودعباس کے زیرکمانڈ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ سیکیورٹی فورسز نے فتح کی سیاسی قیادت کو حماس کے ساتھ مصالحت سے روک دیا ہے. ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا نے فتح کی سیاسی قیادت کو خبردار کیا ہےکہ وہ حماس کے ساتھ ممکنہ مصالحت میں مفاہمت کے اہم ترین متنازعہ نکات “مشترکہ سیکیورٹی فورسز کے قیام” پر کسی بھی قسم کی بات چیت پر انتباہ کیا ہے. سیکیورٹی حکام نے فتح پر واضح کیا ہے کہ حماس کے ساتھ کسی بھی معاہدے کی صورت میں سیکیورٹی کے معاملات کو نہ چھیڑا جائے اورنہ ہی مغربی کنارے میں عباس ملیشیا کے معاملات میں کسی قسم کی مداخلت کی جائے ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا نے فتح کی قیادت پر واضح کیا ہے کہ وہ حماس کے ساتھ کسی بھی مفاہمتی معاہدے کی صورت میں درج ذیل امور کی سختی سے پابندی کرے گی. اول یہ کہ مغربی کنارے میں سیکیورٹی فورسز کے جوہری معاملات میں کسی قسم کا رد و بدل نہیں کیا جائے گا. سیکیورٹی فورسز کا ڈھانچہ جس انداز میں ترتیب دیا گیا ہے، اسے اسی صورت میں قائم رکھا جائے گا، اس میں حماس کے ارکان کو شامل نہیں کیا جائے گا. دوم اسرائیل اور فلسطینی فورسز کے درمیان طے پانے والے سیکیورٹی معاہدوں کو برقرار رکھا جائے گا اور فریقین میں پہلے سے جاری سیکیورٹی تعاون کو ختم یا کم نہیں کیا جائے گا.سوم ، یہ کہ حماس اور فتح کے درمیان امن معاہدے کی صورت میں سیکیورٹی فورسز کواسرائیل کے خلاف مزاحمت شروع کرنے پرمجبور نہیں کیا جائے گا. اور مزاحمت کاروں کے خلاف جاری کریک ڈاٶن پر کسی قسم کی پابندی عائد نہیں کی جائے گی. نیز یہ کہ عباس ملیشیا کو مصری نگرانی میں غزہ کی سیکیورٹی کا بھی موقع فراہم کیا جائے گا. ذرائع کے مطابق عباس ملیشیا کے ایک اعلیٰ سطح کے سیکیورٹی افسرنے فتح کی سینٹرل کمیٹی کے رکن عزام احمد سے ملاقات میں ان سے حماس کے ساتھ جاری بات چیت کے بارے میں تمام تفصیلات پر تبادلہ خیال کیا. اس موقع پرانہوں نے فتح کے مذاکرات کار پر واضح کیا کہ سیکیورٹی فورسز فتح کی جانب سے سیکیورٹی کے معاملات میں کسی قسم کا ردو بدل قبول نہیں کریں گی. لہٰذا فتح حماس کے ساتھ ایسا کوئی بھی معاہدہ کرنے سے باز رہے جس سے عباس ملیشیا کے ڈھانچے میں جوہری پیمانے پر تبدیلی لانے کا امکان پیدا ہو رہا ہو. خیال رہے کہ عباس ملیشیا کی جانب سے یہ مطالبہ ایک ایسےوقت میں سامنےآیا ہے جبکہ حماس اور فتح کی اعلیٰ قیادت مفاہمت کے لیے آخری اور اہم ترین نکتے سیکیورٹی کے امور پر مذاکرات کی تیاری کر رہی ہے. حماس کے ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق فتح دمشق میں حماس کے ساتھ بات چیت پر آمادہ ہو گئی ہے تاہم مذاکرات کے لیے تاریخ کا تعین نہیں کیا گیا.

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan