Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل نے شیخ عکرمہ صبری کو فلسطین سے باہر نکلنے سے روک دیا

palestine_foundation_pakistan_sheikh-ekrema-sabri-the-head-of-the-higher-islamic-authority-and-aqsa-khatib-preacher4 اسرائیل حکام نے ریاستی سیکیورٹی کا بہانہ بنا کر مسجد اقصی کے خطیب اور سپریم اسلامک کونسل کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری کو 27 اپریل تک مقبوضہ بیت المقدس سے باہر کسی بھی جگہ کےسفر سے روک دیا۔ جمعرات کے روز نسلی امتیاز پر مبنی اسرائیلی وزارت خارجہ کی اس نئی کارروائی پر شیخ عکرمہ صبری نے کہا کہ یہ ظالمانہ فیصلہ آزادی اظہار رائے، اور آزادی سفر کے عالمی قوانین کے سراسر خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس فیصلے میں مجھے اسرائیلی سیکیورٹی کے لیے خطرہ قرار دینا ایک بے بنیاد اور ناجائز تہمت ہے۔ انہوں نے کہا ’’ میں ہمیشہ سرکاری دعوتوں اور اکیڈمک یا دینی محافل میں شرکت کے لیے ملک سے باہر جاتا رہتا ہوں مگرکبھی اسرائیلی ریاست کی سیکیورٹی کے لیے خطرہ نہیں بنا۔ اس موقع پر انہوں نے اس غیر منصفانہ فیصلے کے خلاف قانونی چارہ جوئی کا عندیہ بھی دیا۔ یاد رہے کہ صہیونی فوجی فیصلے کے مطابق شیخ صبری پر بچھلے چھ ماہ سے مسجد اقصی میں داخل ہونے پر بھی پابندی لگی ہوئی ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan