Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مسجد اقصی کے گرد تلمودی باغات کا طوق، وزیر اوقاف کا انتباہ

palestine_foundation_pakistan_al-aqsa-mosque-jews اوقاف اور امور دینیہ کے وزیر اور مقبوضہ بیت المقدس میں صہیونی قانونی خلاف ورزیوں پر بنائی گئی القدس کمیٹی کے چیئرمین ڈاکٹر طالب ابو شعر نے مسجد اقصی کے گرد بنائے جانے والے باغات کے طوق سے خبردار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صہیونی ریاست کی جانب سے بنائے جانے والے یہ تلمودی باغات اس بابرکت مسجد اور پورے القدس شہر کو یہودی شناخت دینے کے مکروہ منصوبے اور ناپاک کارروائیوں کا ایک حصہ ہیں۔ ابو شعر نے جمعہ کے روز ذرائع ابلاغ کو بتایا کہ صہیونی قابض فورس طویل عرصے سے مسجد کے گرد پھیلے میدانوں کو اپنی ناجائز اور مذموم کارروائیوں کا ہدف بنائے ہوئے ہے۔ بالخصوص وادی جوز، وادی قدرون اور صوانہ چوراہا اور وادی سلوان کا درمیانی علاقہ اسرائیل کی توجہ کا خاص مرکز ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ مقبوضہ بیت المقدس کو یہودی شناخت دینے کے اس منصوبے کے تحت مسجد اقصی کے گرد باغات کا طوق بنانے کے ہدف کے لیے قومی تلمودی باغات قائم کرکے ان کے نام تورات کے مطابق رکھے گئے ہیں۔ القدس کمیٹی کے سربراہ نے کہا کہ اسرائیل فلسطین کی مقدس سرزمین پر اپنے یہودیانے کے منصوبے کے ذریعے اپنا ناجائز وجود بڑھاتا جا رہا ہے جس کی وجہ سے ہر گزرتے دن کے ساتھ تاریخی بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اسرائیل نے اس دوران مسجد اقصی کے مشرق میں واقع دو علاقوں میں بہت سی عمارتیں تعمیر کر لی ہیں۔ ان میں سے ایک علاقہ وادی جوز کے ڈھلان پر واقع ہے، جو ’’حسبہ‘‘ کے زیریں علاقے صوانہ چوراہے سے شروع ہوکرجثمانیہ نامی صومعے کے علاقے تک جاتا ہے۔ ابوشعر کا مزید کہنا تھا ’’ القدس شہر کے وسط میں یہودی آبادیوں کی تعمیر سے اس شہر میں بڑے پیمانے پر جغرافیائی اور آبادیاتی تبدیلیاں وقوع پذیر ہونگی۔ خاص طور پر جب ان دیواروں بالخصوص خاص قسم کے پتھروں پر مشتمل دیواروں کی تعمیرکی جا رہی ہے۔ اسی طرح خالی میدانوں کو مٹی سے بھرا جا رہا ہے پھر وہاں پر پیاز اور پھول لگائے جا رہے ہیں۔ حتی کہ وہاں پر بڑے اور چھوٹے زیتون کے درخت لگائے جا رہے تھے حالانکہ یہ علاقہ سیکڑوں سالوں سے زیتون کے درختوں سے بھرا ہوا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan