Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

اسرائیل کی جانب سے پانچ فلسطینی خاندانوں کو گھر چھوڑنے کا نوٹس

palestine_foundation_pakistan_demolition-palestinian-homes-in-al-khalil

اسرائیلی قابض حکام نے الخلیل شہر کے جنوبی علاقے مسافر یطا میں پانچ فلسطینی خاندانوں کو بذریعہ نوٹس گھروں کی مسماری سے خبردار کیا ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ ’’اسرائیلی سول انتظامیہ‘‘ کی اجازت کے بغیر تعمیر کی وجہ سے ان گھروں کو منہدم کر دیا جائے گا لہذا اہل خانہ جلد از جلد گھروں کو خالی کر دیں۔

یہودی آبادکاری کی مزاحمت کے خصوصی ذرائع نے ’’ مرکز اطلاعات فلسطین‘‘ کو بتایا کہ قابض حکام نے پانچ خاندانوں کو نوٹس بھیجے ہیں جس میں کہا گیا ہے وہ جتنا جلدی ممکن ہو اپنی رہائشگاہوں کو چھوڑ کر کہیں اور منتقل ہو جائیں کیونکہ اسرائیلی حکام کی اجازت کے بغیر غیر قانونی طور پر یہاں رہ رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق نوٹس یوسف اسماعیل النجار، عزات جبرائیل النجار، محمد موسی النجار، حاتم موسی جبارین اور اسحاق جبریل کو بھیجے گئے ہیں۔

ذرائع نے کہا کہ اس کارروائی کا مقصد یہ ہے کہ مذکورہ خاندانوں کی زمینوں پر قبضہ کر کے انہیں ایفاجایل، سوسیا اور میٹا یائیر کے قریبی مقبوضہ علاقوں کے ساتھ ملا دیا جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan