Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اسرائیلی ریاستی دہشت گردی میں ایک فلسطینی شہید، متعدد زخمی

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) صیہونی فوج نے پر امن مظاہرین پر طاقت کابھرپور استعمال کرکیا اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔

تفصیلات کےمطابق مقبوضہ بیت المقدس کے جنوبی شہر نابلس کے بیتانامی قصبے میں صیہونی فوج کے غیر قانونی غیر انسانی  اقدامات کے خلاف فلسطینیوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ، قابض فوجیوں نے پر امن مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے  پہلے آنسو گیس کی شیلنگ کی اس کے بعد براہ راست فائرنگ کی جس کےنتیجےمیں 37 سالہ فلسطینی عماد علی دویکات شہید اور متعدد فلسطینی زخمی جبکہ درجنوں فلسطینی دم گھٹنےسے متاثر ہوئے ہیں۔

 فلسطینی وزارت صحت کے مطابق قابض فوج نے عماد علی دویکات کو براہ راست گولی ماری،  گولی سینے میں لگنے کے باعث وہ شدید زخمی ہوگئے اور انہیں نابلس میں رفیدیا اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

واضح ہے کہ بیتا کےمقام پر گذشتہ چند ماہ کے دوران جاری کشیدگی اور اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد سات ہوگئی  ہے۔ہلال احمر کے ڈائریکٹر احمد جبریل نےبتایا کہ اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہید اور کم سے کم 17 فلسطینی زخمی ہوئے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan