Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

گذشتہ ماہ صیہونی فوج نے سات فلسطینیوں کو شہید کیا

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حماس کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق قابض صیہونی فوج نے صرف گذشتہ جولائی کے دوران فسلطینیوں کے خلاف 8 ہزار سے زائد خلاف ورزیاں کیں،  اس دوران اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے سات فلسطینی شہید ہوئے۔

مقبوضہ فلسطین میں صیہونی ریاستی دہشتگردی کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے دفترسے جاری تفصیلات کےمطابق قابض اسرائیلی فوج اورغیر قانوی شرپسندصیہونی آباد کاروں کی مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں فلسطینی شہریوں کے خلاف انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزیاں جاری ہیں۔

گذشتہ جولائی میں اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجےمیں سات فلسطینی شہید ہوئے جب کہ قابض فوج نے فلسطینی شہریوں کے حقوق کی 3886 بار پامالیوں کا ارتکاب کیا۔

رپورٹ میں اشارہ کیا گیا کہ شہداء ہیں: محمد فرید حسن ، عبدو یوسف التمیمی ، محمد منیر التمیمی ، یوسف نواف محراب ، شادی عمر سلیم ، محمد معیاد العالمی  اور شوکت خالد عواد شامل ہیں۔قابض فوج کی طرف سے فلسطینیوں پر 206 فائرنگ اور آباد کاروں کے 62 حملے کیے گئے۔ اسرائیلی فوج کی طرف سے فائرنگ اور تشدد کے واقعات میں 2140 فلسطینی زخمی ہوئے۔ گذشتہ جون میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 1449 تھی۔رپورٹ میں شہریوں کے گھروں پر 115 چھاپوں اور مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں 325 دراندازیوں کا اندراج کیا گیا۔ گذشتہ ماہ اسرائیلی فوج کے کریک ڈاؤن میں 406 فلسطینیوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan