Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

مقبوضہ بیت المقدس کے قدیمی شہر میں باب العامود کی دو برس کے لئے بندش کا اسرائیلی منصوبہ

quds3
فلسطین میں اسلامی مسیحی کمیٹی برائے نصرت القدس و مقدسات اور قاضی القضاء فلسطین شیخ تیسیر التمیمی نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل القدس کے قدیم شہر کے سب سے بڑے دروازے “باب العمود” کو شہر کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی آڑ میں دو سال کے لئے بند کرنا چاہتا ہے۔ باب العمود قدیمی القدس کی ایک اہم شناخت سمجھا جاتا ہے۔

اور اس کے ذیلی ادارے پرانے شہر کی شناخت مٹانے کے لئے متعدد منصوبوں پر عمل کر رہے ہیں۔ ان منصوبوں کے تحت شہر کے دروازے، فصیل اور اس کی کالونیوں میں کام جاری ہے۔ اس منصوبے کے لئے دو سو ملین ڈالرز کا بجٹ مخصوص کیا گیا ہے ۔ نیز شہر کے گرد یہودی بستیوں میں توسیع اس کے علاوہ ہے۔
شامل ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ قدیمی القدس کو یہودیانے کی خاطر شہر سے زبردستی بیدخلی، مکانات کا انہدام چند ایسے اقدامات ہیں کہ جنہیں جلد از جلد مکمل کر کے شہر کو ایک مکمل یہودی رنگ دیا جا رہا ہے۔

شیخ تمیمی نے خدشہ ظاہر کیا باب العامود کی بندش کا پلان دراصل تقسیم مسجد اقصی کا ابتدائی مرحلہ ہے کیونکہ اس سے پہلے یہودیوں نے بالکل انہی خطوط پر مغربی کنارے کے شہر الخیل میں واقع “مسجد ابراہیمی” کو تقسیم کیا۔ قدیمی القدس میں قبلہ اول یعنی مسجد اقصی کی تقسیم شہر کو یہودی بنانے کا نکتہ آغاز ہے، جس کے بعد آگے چل کر نعوذ باللہ اسے شہید کیا جائے تاکہ اس کی جگہ یہودیو ں کا نام نہاد ہیکل سلیمانی تعمیر کیا جا سکے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan