Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Uncategorized

طالب ابو شعر کی کرد خاندان سے اظہار ہمدردی اور مجرموں کو بے نقاب کرنے کا مطالبہ

dr-talib-abu-shaar فلسطینی وزیر اوقاف اور مذہبی امور ڈاکٹر طالب ابو شعر نے “الکرد خاندان” کے ساتھ پیش آنے والی زیادتی کو انتہائی گھٹیا عمل قرار دیتے ہوئے مجرموں کو جلد سے جلد بے نقاب کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہودی آباد کاروں کا یہ وطیرہ بن چکا ہے کہ وہ فلسطینی خاندانوں کو تنگ کرتے ہیں اگر ان کے خلاف فوری کارروائی نہ کی گئی تو پانی سر سے گزر جائے گا طالب ابو شعر کی طرف سے منگل کے روز ایک بیان جاری کیا گیا جس کی ایک کاپی مرکز اطلاعات فلسطین کو بھی جاری کی گئی تھی کہ یہودی آباد کار اپنی من مانی کرتے ہیں اور اس میں قابض اسرائیلی فوج برابر کی شریک ہوتی ہے ۔ شیخ جراح کے علاقے میں الکرد خاندان کے ساتھ ہونے والی زیادتی کی ذمہ دار صرف اور صرف اسرائیلی حکومت ہے کیونکہ یہودی آباد کار سب کچھ قابض اسرائیلی فوج کی اشیرباد سے کرتے ہیں انہوں نے امت مسلمہ پر زور دیا کہ وہ خواب غفلت سے جاگیں اور آگے بڑھ کر اسلامی مقدسات کی حفاظت اور اہل فلسطین کی مدد کریں۔ طالب ابو شعر نے مزید کہا کہ مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے ساتھ جو جانوروں جیسا سلوک روا رکھا جا رہا ہے وہ اسرائیلی منصوبہ بندی کا نتیجہ ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan