Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

اٹھائیس نومبر اتوار کو شاہراہ فیصل سے یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی نکالی جائے گی۔ مقررین

یوم یکجہتی فلسطین کی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام آل پارٹیز کانفرنس کا انعقاد کانفرنس سے سیاسی ومذہبی جماعتوں کے رہنماؤں نے خطاب کیا۔ مسئلہ فلسطین پوری انسانیت کا مسئلہ ہے،اسرائیل کا وجود دنیا کے امن کو تباہ کر رہا ہے۔ مقررین فلسطینی تنظیم حماس کو دہشت گرد قرار دینے پر برطانوی حکومت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔مقررین حکومت پاکستان حماس کو سرکاری سطح فلسطین کی نمائندہ جماعت تسلیم کرے۔

 

کراچی (فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)مسئلہ فلسطین پوری انسانیت کا مسئلہ ہے، صہیونیوں کی غاصب ریاست اسرائیل کا وجود دنیا کے امن کو تباہ و برباد کر رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار سیاسی و مذہبی جماعتوں کے قائدین نے جمعرات کے روز فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ کانفرنس کی میزبانی پاکستان مسلم لیگ نواز کے رہنما پیرازہر علی شاہ ہمدانی نے کی جبکہ کانفرنس دارالعلوم قمر الاسلام میں منعقد ہوئی۔
کانفرنس سے جماعت اسلامی سند ھ کے امیر سابق رکن قومی اسمبلی محمد حسین محنتی، مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسرار عباسی، جمعیت علماء اسلام (ف)کے رہنما مولانا عمر صادق،عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے رہنما یونس بونیری، پاکستان مسلم لیگ (ق) کراچی کے صدر جمیل احمد، آل پاکستان سنی تحریک کے رہنما مطلوب اعوان قادری،صدیق قادری، جعفریہ الائنس پاکستان کے رہنما سید شبر رضا، تنظیم اہلسنت کے رہنما مسرور ہاشمی، معروف عالم دین مفتی فیرزالدین رحمانی، معروف سماجی رہنما بشیر سدوزئی سمیت صادق شیخ، پی ٹی آئی خواتین رہنما عرم بٹ، طلعت نورین، عائشہ،یوتھ پارلیمنٹ کے واصف انصاری اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔
مقررین کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام فلسطین کی سیاسی و اخلاقی حمایت جاری رکھیں گے اور دنیا کی کسی حکومت کو حماس پر قدغن لگانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، مقررین کاکہنا تھا کہ برطانوی حکومت فی الفور حماس سے متعلق فیصلہ کو واپس لے بصور ت دیگر برطانوی حکومت کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائے گا۔ رہنماؤں کاکہنا تھا کہ حماس فلسطین کی نمائندہ جماعت ہے، حماس فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کر رہی ہے۔
رہنماؤں کاکہنا تھا کہ ایک طرف عرب ریاستیں ہیں جو فلسطین پر قائم کی جانے والی صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کر رہی ہیں تو دوسری طرف مظلوم فلسطینی ہیں جو گذشتہ ایک صدی سے مسلسل آزادی کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔آج دنیا کے سامنے حق اور باطل کے راستے واضح ہو چکے ہیں۔فلسطین کا مسئلہ حق اور باطل کا مسئلہ ہے۔جوبھی اسرائیل کا حامی ہے یقینی طور پر باطل کے ساتھ ہے۔فلسطینی عوام اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ہمارا فریضہ ہے کہ ہم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کو ان کے اپنے وطن سے بے گھر کرنے اور فلسطین پر صہیونی قبضہ کی منصوبہ بندی میں صہیونیوں کے ساتھ ساتھ برطانوی استعمار اور امریکی سامراج برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں ایک صدی سے جاری ظلم و بربریت میں امریکہ اور برطانیہ برابر کے حصہ دار ہیں۔مقررین نے کہا کہ پوری دنیا میں 29نومبر کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دن منایا جاتا ہے تاہم فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام اٹھائیس نومبر اتوار کو شاہراہ فیصل کراچی سے یکجہتی فلسطین سائیکل ریلی کا انعقاد کیا جائے گا۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan