Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

یوم یکجہتی فلسطین کی مناسبت سے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام لاہور میں احتجاجی مظاہرہ

لاہور(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) حماس فلسطین کی نمائندہ جماعت ہے، حماس فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کر رہی ہے۔پاکستان کے عوام حماس کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ان خیالات کا اظہارسیاسی ومذہبی قائدین نے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام انتیس نومبر یوم یکجہتی فلسطین کے عنوان سے منعقدہ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ احتجاجی مظاہرے سے اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان لاہور چیپٹر کے ترجمان عثمان محی الدین نے خطاب کیا۔

مقررین کاکہنا تھا کہ فلسطینی تنظیم حماس کو دہشت گرد قرار دینے پر برطانوی حکومت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔حماس فلسطین کی نمائندہ جماعت ہے، حماس فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کر رہی ہے۔انہوںنے کہا کہ ایک صدی قبل برطانوی استعمار نے اعلان بالفور کے ذریعہ فلسطینیوں کی پیٹھ میں خنجر گھونپا تھا اور آج ایک سو سال بعد امریکہ اور برطانیہ کبھی صدی کی ڈیل اور کبھی فلسطینی تنظیموں کو دہشت گرد قرار دے کر مسئلہ فلسطین کو پس پشت ڈالنا چاہتے ہیں۔ ان کاکہنا تھا کہ اسرائیل ایک غاصب اور جعلی ریاست ہے اور فلسطین پر غاصبانہ تسلط اور اس کی حمایت ہی سب سے بڑی دہشت گردی ہے۔
رہنمائوں کاکہنا تھا کہ حقیقت میں اسرائیل کی سرپرست حکومتیں برطانیہ اور امریکہ سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔انہوںنے کہا کہ حماس پورے عالم اسلام کے دل کی دھڑکن ہے ۔ پاکستان کے عوام حماس کی حمایت کرتے ہیں۔رہنمائوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حماس کو سرکاری سطح پر تسلیم کیا جائے۔ انہوںنے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین تاریخ کے حساس ترین دو ر کا سامنا کر رہاہے، ایک طرف عرب ریاستیں ہیں جو فلسطین پر قائم کی جانے والی صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کر رہی ہیں تو دوسری طرف مظلوم فلسطینی ہیں جو گذشتہ ایک صدی سے مسلسل آزادی کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔آج دنیا کے سامنے حق اور باطل کے راستے واضح ہو چکے ہیں۔فلسطین کا مسئلہ حق اور باطل کا مسئلہ ہے۔جوبھی اسرائیل کا حامی ہے یقینی طور پر باطل کے ساتھ ہے۔فلسطینی عوام اپنے حقوق کی جنگ لڑ رہے ہیں ہمارا فریضہ ہے کہ ہم فلسطینیوں کی حمایت جاری رکھیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ فلسطینیوں کو ان کے اپنے وطن سے بے گھر کرنے اور فلسطین پر صہیونی قبضہ کی منصوبہ بندی میں صہیونیوں کے ساتھ ساتھ برطانوی استعمار اور امریکی سامراج برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں ایک صدی سے جاری ظلم و بربریت میں امریکہ اور برطانیہ برابر کے حصہ دار ہیں۔مقررین نے کہا کہ پوری دنیا میں 29نومبر کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دن منایا جاتا ہے تاہم فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے اس دن کی مناسبت سے ہفتہ بھر کو یکجہتی فلسطین مقرر کرتے ہوئے ملک بھر میں یکجہتی فلسطین مہم چلائی گئی ہے۔اس عنوان سے کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں کانفرنسز اور مظاہرے منعقد کئے گئے ہیں

1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan