Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

پاکستان

یوم یکجہتی فلسطین کی مناسبت سے ملک گیر مہم کا اعلان، کانفرنسز، سیمینارز اور سائیکل ریلی نکالی جائے گی۔

 فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سرپرست رہنما مسلم پرویز، محفوظ یارخان، میجر(ر) قمر عباس، مولانا صادق جعفری، اسرار عباسی، یونس بونیری، ارشد نقوی،پیرزادہ ازہر ہمدانی، علامہ قاضی نورانی، مطلوب اعوان، کرامت علی، بشیر سدوزئی، عرم بٹ اور ڈاکٹر صابر ابو مریم سمیت دیگر کی مشترکہ پریس کانفرنس

کراچی(فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات)فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے مرکزی سرپرست رہنماؤں نے کہا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس کو دہشت گرد قرار دینے پر برطانوی حکومت کی شدید مذمت کرتے ہیں۔حماس فلسطین کی نمائندہ جماعت ہے، حماس فلسطین کی آزادی کی جدوجہد کر رہی ہے۔فلسطینیوں کے بین الاقوامی یوم یکجہتی کے موقع پر پاکستان کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں یکجہتی فلسطین مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے نے پیر کے روز کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
پریس کانفرنس سے جماعت اسلامی کے نائب امیر مسلم پرویز، سابق اراکین سندھ اسمبلی محفوظ یا ر خان، میجر (ر) قمر عباس، مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر علامہ باقر زیدی، پاکستان تحریک انصاف کے اسرار عباسی،عرم بٹ، عوامی نیشنل پارٹی کے یونس بونیری،پاکستان پیپلز پارٹی کے سید ارشد نقوی،فیصل شیخ، پاکستان مسلم لیگ نواز کے پیرزادہ ازہر علی ہمدانی، جمعیت علماء پاکستان کے علامہ قاضی احمد نورانی، آل پاکستان سنی تحریک کے مطلوب اعوان قادری، پائیلر کے چیئر مین کرامت علی، معروف سماجی رہنما بشیر سدوزئی اور فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم نے خطاب کیا۔
مقررین کاکہنا تھا کہ حقیقت میں اسرائیل کی سرپرست حکومتیں برطانیہ اور امریکہ سب سے بڑے دہشت گرد ہیں۔انہوں نے کہا کہ حماس پورے عالم اسلام کے دل کی دھڑکن ہے۔ پاکستان کے عوام حماس کی حمایت کرتے ہیں۔رہنماؤں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ حماس کو سرکاری سطح پر تسلیم کیا جائے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ فلسطین تاریخ کے حساس ترین دو ر کا سامنا کر رہاہے، ایک طرف عرب ریاستیں ہیں جو فلسطین پر قائم کی جانے والی صہیونیوں کی جعلی ریاست اسرائیل کے ساتھ دوستانہ تعلقات قائم کر رہی ہیں تو دوسری طرف مظلوم فلسطینی ہیں جو گذشتہ ایک صدی سے مسلسل آزادی کی جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ فلسطینیوں کے ان کے اپنے وطن سے بے گھر کرنے اور فلسطین پر صہیونی قبضہ کی منصوبہ بندی میں صہیونیوں کے ساتھ ساتھ برطانوی استعمار اور امریکی سامراج برابر کے شریک ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ فلسطین میں ایک صدی سے جاری ظلم و بربریت میں امریکہ اور برطانیہ برابر کے حصہ دار ہیں۔
مقررین نے کہا کہ پوری دنیا میں 29نومبر کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے دن منایا جاتا ہے تاہم فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان نے اس دن کی مناسبت سے ہفتہ بھر کو یکجہتی فلسطین مقرر کرتے ہوئے ملک بھر میں یکجہتی فلسطین مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مہم کے تحت کراچی، لاہور، کوئٹہ اور اسلام آباد میں کانفرنسز اور مظاہرے منعقد کئے جائیں گے جبکہ کراچی میں مورخہ28نومبر اتوار کو عظیم الشان سائیکل ریلی گورا قبرستان شاہراہ فیصل سے شروع ہو کر کراچی پریس کلب پر اختتام پذیر ہو گی۔اسی طرح 29نومبر بروز پیر کو جامعہ کراچی میں آئی ایس او کے تعاون سے یکجہتی فلسطین واک کا انعقاد کیا جائے گا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan