Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یہودی آباد کاری کے نئے منصوبوں کے نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا:حماس

اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیل کی ’کریات یووال‘ کالونی میں یہودی آباد کاروں کے لیے 1200 گھروں کی تعمیر کی منظوری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ القدس میں یہودی بستی کی توسیع ہماری مقدس سرزمین اور مقدس مقامات کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔ اس کے تمام خطرناک نتائج کا ذمہ دار اسرائیل ہوگا۔

حماس کے ترجمان عبداللطیف القانوع نے ایک بیان میں واضح کیا کہ اسرائیل کی ’آباد کاری دراندازی‘ جس میں فلسطین کی قیمتی 30 ہزار مربع میٹر اراضی پر پانچ کثیر منزلہ پلازے تعمیر کرنے کی منظوردی گی ہے فلسطینی قوم کے خلاف کھلی جارحیت ہے۔ انہوں نے فلسطین میں یہودی توسیع پسندی اور غیرقانونی آباد کاری پر عالمی برادری کی مجرمانہ خاموشی پر کڑی تنقید کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ فیصلہ ایک بار پھر حکمران صہیونی ذہنیت کی نوعیت کو ظاہر کرتا ہے، جو تمام بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کو نظر انداز کرتے ہوئے فلسطینی اراضی کی چوری کررہا ہے۔ اسرائیل کا یہ اقدام اسرائیلی دشمن کے ساتھ تعلقات استوار کرنے والی عرب ریاستوں اور عالمی برادری کو اان کی ذمہ داریوں کا بھی احساس دلاتا ہے جس کا تقاضا ہے کہ عالمی برادری یہودی آباد کاری کے اس عمل کو مجرمانہ اقدام قرار دیں۔

مقبوضہ بیت المقدس ۔ مرکز اطلاعات فلسطین

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan