Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

اندرون فلسطین میں عرب آبادی کی نسل کشی جاری، ایک اور فلسطینی قتل

طبی ذرائع نے بتایا ہے کہ سنہ 1948ء کےمقبوضہ علاقے قلنسوہ میں نقاب پوش صہیونی ایجنٹوں کی فائرنگ سے ایک فلسطینی شہری شہید ہوگیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ 50 سالہ عبدالرحیم عبدالطیف سلامہ کو ان کے گھر کے قریب ان کی گاڑی میں گولیاں مار کر شدید زخمی کیا گیا۔ انہیں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ عبدالرحیم شادی شدہ تھے اوران کے کئی بچے ہیں۔

خیال رہےکہ سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں قاتل صہیونی گینگ کا راج ہے جو منظم انداز میں فلسطینی آبادی کی نسل کشی کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ دوسری طرف اسرائیلی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے صہیونی ادارے دانستہ طورپر ان جرائم پر خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔ قاتل کھلے عام گھومتے پھرتے ہیں مگر اسرائیلی پولیس انہیں گرفتار نہیں کرتی۔

سنہ 2022ء کے آغاز سے اب تک مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں 22 عرب شہریوں کو موت کے گھاٹ اتارا جا چکا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan