Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یہودیوں کے عیدالعرش کا چوتھا روز،820 آباد کاروں کا قبلہ اول پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس ۔  (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )کل منگل کو یہودی آباد کاروں نے نام نہاد عیدالعرش تہوارکے چوتھے روز 820 آباد کاروں نے یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا۔

یروشلم کے مشرق میں 820 آبادکاروں نے مسجد اقصیٰ کے صحن ہے میں گھس کر مقدس مقام کی بے حرمتی کی۔

اسرائیل میں یہودی تہوار ’’عید العریش‘‘ کے تیسرے روز ہزار آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول دیا۔ اسی طرح مغربی کنارے کے شہر الخلیل میں مسجد ابراہیمی کو ایک مرتبہ پھر مسلمانوں کے لیے بند کردیا گیا۔

ایک ہزار کے قریب یہودی آباد کار مشرقی القدس میں مسجد اقصیٰ کے صحنوں پر داخل ہوگئے۔ یہودیوں کے “عید العریش” کے چوتھے دن ہزاروں افراد نے قبلہ اول کے ’’البراق سکوائر‘‘ میں منعقد ” تلمودی رسومات میں شرکت کی۔

مسجد اقصی کے حملہ آوروں میں سابق وزراء اور کنیسٹ ارکان بھی تھے جنہوں نے مشرقی القدس کی اولڈ میونسپلٹی کی گلیوں میں گھومنے کے بعد مسجد کے صحنوں میں تلمودی رسم ادا کی۔ قبل ازیں اتوار 900 یہودی آباد کاروں نے مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا اور مقدس مقام کی بے حرمیت کی۔

مسجد اقصیٰ پر بڑے پیمانے پر یہودیوں کی یلغار ’’ ہیکل‘‘ گروپوں کی اپیل پر کی گئی تھی۔ یہودیوں کا یہ تہوار ’’ عید العریش‘‘ سات روز تک جاری رہے گا۔ تہوار کے باقی دنوں میں فلسطینیوں اور یہودی آباد کاروں کے درمیان کشیدگی بڑھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan