Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

صیہونیزم

یونیسیف رپورٹ: لبنان میں ساڑھے 7 لاکھ بچے ذہنی دباؤ کا شکار

بیروت – (مرکزاطلاعات فلسطین فاؤنڈیشن) لبنان میں اسرائیلی جارحیت اور تشدد سے 7 لاکھ 70 ہزار بچے ذہنی دباؤ کا شکار ہیں صورتحال پر یونیسیف نے انتباہ جاری کر دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی ادارے یونیسیف نے کہا ہے کہ لبنان میں جاری تشدد اور نقل مکانی کے باعث 7 لاکھ 70 ہزار شدید ذہنی دباؤ اور نفسیاتی مسائل کا شکار ہو چکے ہیں، اور ان میں خوف، مایوسی، بے خوابی کی علامت بڑھ رہی ہیں۔

یونیسیف کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچے نہ صرف تشدد کا سامنا کر رہے ہیں بلکہ انہیں اپنے قریبی افراد سے بچھڑنے اور بار بار گھر چھوڑنے کی تکلیف دہ صورت حال سے بھی گزرنا پڑ رہا ہے۔ ایسے حالات بچوں کے ذہنوں پر گہرے اثرات مرتب کر رہے ہیں اور ان کی نفسیاتی کیفیت مسلسل خراب ہو رہی ہے، جس کے اثرات کئی برس تک باقی رہ سکتے ہیں۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ 17 اپریل 2026 کو اسرائیل اور لبنان میں اعلان کردہ جنگ بندی کے باوجود بچوں کے ہلاک یا زخمی ہونے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، جس سے صورت حال کی سنگینی ظاہر ہوتی ہے۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے لیے یونیسیف کے علاقائی ڈائریکٹر ایڈوارڈ بیگبیڈر نے کہا کہ اگر متاثرہ بچوں تک فوری مدد نہ پہنچائی گئی تو اس بحران کے ذہنی اثرات طویل مدت تک ان کے ساتھ رہ سکتے ہیں۔

لبنانی وزارت صحت کے اعداد و شمار کے مطابق جنگ بندی کے بعد اب تک 23 بچوں کی موت ہو چکی ہے جبکہ 93 زخمی ہوئے ہیں۔

لبنان میں اوسطاً روز تقریباً 14 بچے ہلاک یا زخمی ہو رہے ہیں۔ 2 مارچ سے اب تک مجموعی طور پر 200 بچوں کی جان جا چکی ہے اور 806 بچے زخمی ہوئے ہیں۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan