Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

یو این نمائندہ برائے مشرق وسطیٰ سے لبنان میں نمائندہ حماس کی ملاقات

لبنان میں حماس کے نمائندے احمد عبدالہادی نے اقوام متحدہ کے  مشرق وسطیٰ  میں امن عمل کے لیے  خصوصی نمائندے سے ملاقات کی ہے۔ یہ بات ایک جاری کردہ بیان میں بتائی گئی ہے۔

جمعرات کے روز حماس کے جاری کیے گئے اس بیان میں کہا گیا ہے کہ  لبنانی دارالحکومت بیروت میں ملاقات کے موقع پر حماس کے سینئیر رہنما مشہورعبدالحلیم بھی موجود تھے۔

نمائندہ حماس نے عالمی ادارے کے نمائندہ کو فلسطینیوں کے حالات کے بارے میں بریف کیا ۔ انہوں نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطینیوں کے ساتھ پوری مضبوطی کے ساتھ کھڑا رہے۔

    حماس کے نمائندے نے اس امر پر بھی زور دیا کہ اقوام متحدہ اسرائیل کی فلسطینیوں کے خلاف جارحانہ کارروائیوں اور ان کی زمین پر ناجائز قبضے کے حوالے سے قابل احتساب ٹھہرایا جائے اور اس کی جارحیت  روکی جائے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan