Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

غزہ سے مچھلی کی دوسرے مقبوضہ علاقوں میں منتقلی پر اسرائیلی پابندی

اسرائیل نے غزہ سے مچھلیوں اور دیگر سمندری خوارک کی مغربی کنارے کی طرف ترسیل  پر پابندی لگا دی ہے۔ اسرائیلی اخبار ہاریٹز کے مطابق یہ پابندی بیس ٹن مچھلی ‘سمگل’  کرنے کی کوشش کی وجہ سے لگائی گئی ہے۔

 بیس ٹن مچھلی مغربی کنارے کے علاقے سے 1948 کے  مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں ‘سمگل’ کرنے کی کوشش کی گئی تھی۔ اگر یہ مچھلی 1948 کے مقبوضہ علاقوں میں چلی جاتی تو صحت کے مسائل کا اندیشہ ہوتا۔

اخبار کے مطابق مغربی کنارے سے اسرائیلی علاقوں میں مچھلی حفظان صحت سے متعلق عملے کے بغیرجاتی ہے۔ اس لیے اسرائیل میں کم تر معیار کی مچھلی کی فروخت کی اجازت نہیں ہے۔

  اس چیز کی بھی نشاندہی کی گئی ہے کہ اسرائیلی حکام یہ تحقیقات کریں گے کہ کہ یہ سب کیوں ہوا ہے۔ واضح رہے غزہ کے حکام اور ماہی گیر اس امر کا احتمام کرتے ہیں کہ کہ سمگلنگ کو روکیں اور صحت عامہ کے اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے مچھلی کی فروخت ہو۔

 اسرائیلی انسانی حقوق گروپ غیشا مسلک نے قرار دیا ہے کہ اسرائیلی حکم نے غزہ سے مچھلی فروخت کو روکنا غیر قانونی ہے۔ ماہ اگست کے وسط  سے اب تک یہ دوسرا موقع ہے کہ اسرائیل غزہ سے مچھلی کی فروخت پر پابندی لگا چکا ہے۔

حقوق گروپ کے مطابق  یہ انسانی زندگی ، خوراک کی فراہمی اور تجارت سمیت کسی بھی حوالے سے درست نہیں ہے۔ نیز غزہ کی پٹی کے ہزاروں ماہی گیروں کے حق میں اچھی بات نہیں ہے۔

 حقوق گروپ کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ غزہ کے مچھلی تاجروں نے حال ہی میں فلسطینی وزارت زراعت سے درخواست کی تھی کہ انہیں 1948 کے مقبوضات تک مچھلی براہ راست ‘ایکسپورٹ’ کرنے کی اجازت دی جائے۔ اس سلسلے میں تاجروں نے حفظان صحت کے تمام اصولوں کی پابندی کی بھی بات کی تھی۔ لیکن اس کے باوجود ان کی یہ درخواست قبول نہیں کی گئی تھی۔ ‘

  واضح رہے غزہ میں تقریبا  5000  ماہی گیر مچھلی فراہمی کے کاروبار سے منسلک ہیں۔ ان کے خاندانوں کی گذر اوقات اسی مچھلی کی فروخت پر ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan