Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

طولکرم میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید

طولکرم ۔ (مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن )طولکرم کے جنوب مشرق میں شوفا گاوں کے قریب فلسطینی گاڑٰی پر قابض صہیونی فوجیوں کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید ہو گئے۔

مختلف اخباری رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوجیوں نے دو فلسطینیوں کو لے جانے والی ایک  گاڑی پر گولیوں کی بوچھاڑ کردی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے۔

طبی ذرائع نے کہا کہ دونوں نوجوان شہید ہو گئے، انہوں نے مزید کہا کہ صہیونی فوجیوں نے ایمبولینس عملے کو فلسطینی نوجوانوں کی نعشوں کو ریسکیو کرنے کی راہ رکاوٹیں بھی ڈالیں۔

فلسطینی وزارت صحت نے نوجوانوں کی شناخت شہید عبدالرحمان عطا اور حذیفہ فارس کے ناموں سے کی۔

اسرائیلی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ ان دو نوجوانوں نے آبادکار بستی أفني حيفتس کے قریب اسرائیلی گاڑی یا موٹر سا ئیکل پر فائرنگ کی تھی جس کے بعد اسرائیلی فوجیوں نے انکا پیچھا کیا اور انہیں شوفا گاوں کی داخلی گذرگاہ کے قریب گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan