Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

رام اللہ

اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن میں دو بچوں سمیت تین فلسطینی گرفتار

رام اللہ (مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن) پیر کی شام قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ میں دو بچوں کو گرفتار کرنے کے بعد ایک نوجوان القدس سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ ایک فلسطینی خاتون کو قبلہ اول سے بے دخل کردیا گیا۔

مقامی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی قابض فوج نے کرم رائد عبدہ نامی نوجوان کو بیت المقدس کے جنوب مشرق میں جبل المکبر سے گرفتار کیا اور الہام نعمان کو مسجد اقصیٰ سے دو ماہ کے لیے نکال دیا گیا۔

مقبوضہ بیت المقدس کی فلسطینی زمینوں سے منظم نقل مکانی کی پالیسی کے مطابق یروشلم کے مکینوں کو مسجد اقصیٰ سے گرفتار کرنے اور انہیں قبلہ اول میں داخلے سے روکنے کے ساتھ ساتھ غیر مجاز قرار دے کر فلسطینیوں کے مکانات کی مسماری کی جا رہی ہے۔

اس سے قبل پیر کو قابض اسرائیلی فوج نے رام اللہ کے شمال مشرق میں دو بچوں کو گرفتار کیا۔

پریس ذرائع کے مطابق فورسز نے دونوں بچوں کو رام اللہ کے شمال مشرق میں واقع سلواد قصبے کے مغربی دروازے کے قریب سے گرفتار کر کے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا۔

 

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan