Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

رام اللہ

یہودی آباد کاروں کا رام اللہ کے مشرق میں فلسطینیوں پر حملہ

رام اللہ(مرکز اطلاعات فلسطین فاونڈیشن ) اسرائیلی فوج کی حفاظت میں یہودی آباد کاروں نے جمعہ کی شام وسطی مقبوضہ رام اللہ کے مشرق میں واقع ’’المغیر‘‘ اور ’’ترمسعیا‘‘ کے دیہات کے درمیان واقع ’’السھل‘‘ کے علاقے میں فلسطینیوں پر حملہ کیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ آباد کاروں کے ایک گروپ نے ’’السھل‘‘ کے علاقے میں زرعی اراضی کو آگ لگا دی اور جب علاقے کے لوگ اسے بجھانے اور آباد کاروں کو نکالنے گئے تو اس جگہ پر تصادم شروع ہو گیا۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ آباد کاروں نے زیتون کے پانچ درخت کاٹ دیے، فلسطینی گاڑی کے پرزے توڑ دیے، اور پتھروں سے علاقے کی سڑک بلاک کر دی۔

مقبوضہ بیت المقدس سمیت مغربی کنارے کی بستیوں میں 650,000 سے زیادہ آباد کار ہیں جنہیں 164 بستیوں اور 124 چوکیوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan