Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

غزہ

بحرین کے عوام فلسطینی کاز کی حمایت کرتے ہیں، خالد الازبط

( فلسطین نیوز۔مرکز اطلاعات) فلسطین کی عوامی مزاحمتی تحریک کے ترجمان خالد الازبط نے کہا ہے کہ بحرین کے عوام فلسطینی کاز کی حمایت کرتے ہیں۔

ایرانی ریڈیو اور ٹی وی کے بین الاقوامی ڈیسک کے مطابق فلسطین کی عوامی مزاحمتی تحریک کے ترجمان خالد الازبط کا غزہ سے ایرانی سرکاری نیوز چینل کو ویڈیو لنک کے ذریعے انٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ ناجائز صیہونی ریاست اسرائیل کے وزیراعظم نفتالی بینیٹ کا دورہ بحرین، بحرین کے عوامی انقلاب کے دل میں خنجر ہے کہ جو صیہونی ریاست کیساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے مخالف ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ فلسطین صرف فلسطینیوں کا ہی نہیں بلکہ تمام عالم اسلام کا مسئلہ ہے۔

خالد الازبط کا مزید کہنا تھا کہ اس ملاقات نے آل خلیفہ کی بحرین پر ظالم اور جابر حکومت کے جرائم کے ریکارڈ میں ایک اور بڑے جرم کا اضافہ کر دیا ہے۔ صیہونی حکومت کے ساتھ روابط بیشک آل خلیفہ کی حکومت کے خاتمے اور فلسطین کی حامی اقوام کی کامیابی کو مزید قریب لائیں گے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan