Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

تحریک بیداری امت مصطفیٰ نے لاہور میں ’’غزہ مارچ‘‘ کا اعلان کر دیا

 لاہور(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن)تحریکِ بیداریِ امتِ مصطفیٰ لاہور نے غزہ کے مظلوم فلسطینیوں کیساتھ اظہارِ یکجہتی کیلئے لاہور میں ’’غزہ مارچ‘‘ کا اعلان کر دیا۔ غزہ مارچ 19 نومبر بروز اتوار کو کلمہ چوک سے پنجاب یونیورسٹی کیمپس پل تک ہوگا۔ مارچ کی قیادت تحریک بیداری اُمت مصطفیٰ کے سربراہ علامہ سید جواد نقوی کریں گے۔

مارچ کے انتظامات کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیں۔ انتظامی کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئی ہیں۔ مارچ کے حوالے سے علامہ سید جواد نقوی کا کہنا ہے کہ ہم نے چودہ سو سال سے ظلم سے نفرت اور مظلوم کی حمایت کی مشق عزاداری امام حسینؑ میں کی ہے، اور آج غزہ میں اس کے امتحان کا وقت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کربلا مظلوم کی حمایت اور ظالم سے برات کا درس دیتی ہے، جو پیروِمکتب کربلا ہیں، آج وہ عملی طور پر میدان عمل میں نکلیں اور یزید عصر سے اپنی نفرت کا اظہار کریں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم حکمرانوں بالخصوص عرب حکمرانوں کا کردار آج بھی افسوسناک اور شرمناک ہے، جن  ممالک نے اسرائیل کیساتھ سفارتی تعلقات ختم کر دیئے ہیں، ان کے اس اقدام کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مسئلہ فلسطین و کشمیر کا واحد حل اتحادِ امت ہے، امت متحد ہو گئی تو سارے مسائل خود بخود ختم ہو جائیں گے، دشمن کی سازش ہی تفرقہ ہے، استعمار مسلمانوں کو ’’لڑاو اور حکومت کرو‘‘ کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan