Connect with us

اسرائیل کی تباہی میں اتنا وقت باقی ہے

  • دن
  • گھنٹے
  • منٹ
  • سیکنڈز

Palestine

عائزہ خان بالآخرفلسطین کے حق میں بول پڑیں

کراچی(مرکزاطلاعات فلسطین فاوؑنڈیشن) شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان نے بھی اسرائیلی دہشتگردی کے شکار مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز اٴْٹھا دی۔گزشتہ دنوں عائزہ خان کو اسرائیل فلسطین کشیدگی پر خاموش رہنے کی وجہ سے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا، اداکارہ کے انسٹاگرام پر 13 ملین سے زائد فالوورز ہیں، اس قدر مقبولیت کے باوجود اسرائیلی حملوں پر عائزہ خان کی خاموشی دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین شدید غصے میں آگئے تھے۔

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ وہ عائزہ خان کا بائیکاٹ کررہے ہیں اور اٴْنہیں سوشل میڈیا سے اًن فالو کررہے ہیں۔صارفین کی تنقید کے بعد بالآخر عائزہ خان نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاو?نٹ کی اسٹوری میں فلسطین کے حق میں پوسٹ کردی ہے۔

عائزہ خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں جائے نماز کی تصویر شیئر کی اور کہا کہ ‘‘اس کنکشن کو کسی انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت نہیں ہے’’۔اداکارہ نے اپنی اسٹوری کچھ ہیش ٹیگز کا بھی استعمال کیا جن میں لکھا تھا کہ ‘‘انسانیت کے لیے، فلسطین کے لیے، دٴْنیا کے لیے اور امن کے لیے دٴْعا کررہی ہوں’’۔اٴْنہوں نے اپنی ایک اور انسٹاگرام اسٹوری میں غزہ کے بچوں کی تصویر شیئر کی اور لکھا کہ ‘‘یااللہ رحم’’۔

Click to comment

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Copyright © 2018 PLF Pakistan. Designed & Maintained By: Creative Hub Pakistan